سے اس نے مؤخر کیا ہے اور روکے رکھا ہے تو ان تک ان کا حق وصول ہونے تک گناہ گار ہوگا اور رہے گا۔لیکن حج تو بندے اور اس کے رب کے درمیان کا معاملہ ہے جب بھی ادا کرے گا ادا ہوجائے گا اور جس نے طاقت و استطاعت ہوتے ہوئے حج نہ ادا کیا اور فوت ہوگیا تو مرنے کے بعد وہ دنیا میں لوٹنے کا سوال کرے گا ۔[1]تاکہ وہ حج کرے اور اس کے ورثاء پر لازم ہو گا کہ وہ اس کی طرف سے حج کریں اور امید ہے کہ اس کی طرف سے ادا ہوجائے گا جیسا کہ اس کے مرنے کے بعداس کا قرض ادا کیا جائے(تو ادا ہو جاتا ہے) [2]