Maktaba Wahhabi

17 - 29
نیز اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:(ترجمہ)جس نے بھی اللہ کے ساتھ شرک کیا تو یقینا اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دے گا اور اس کا ٹھکانہ آگ ہے اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں ہو گا۔ صحیح بخاری میں ہے کہ جو اللہ کے ساتھ ملا اور اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک کیا ہو گا تو وہ آگ میں جائے گا۔ (ترجمہ)سمجھ لو کہ آج کل شرک نے بہت سے لوگوں پر غلبہ حاصل کر لیا ہے یہاں تک کہ اسلام اجنبیت اختیار کر گیا ہے اور ان میں اکثر ایسے ہیں کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ کا مفہوم بھی سمجھتے۔اور لوگ اس کلمہ کا مفہوم توڑ دیتے ہیں۔اور یہ بھی جان لو کہ تمہارے لئے خاموشی جائز نہیں جب ایسی کوئی چیز تم پر ظاہر ہو جائے بلکہ سب سے بڑے واجبات میں سے یہ ہے کہ شرک کے ساتھ لڑائی کریں اور توحید کا ایک داعی بن جائیں اور بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں کہ وہ انتہائی دوری کے ساتھ شرک سے دور ہیں۔اکثر انسان کسی جلدی کی وجہ سے شرک میں واقع ہو جاتا ہے یا دل میں کسی سے خوف یا اُمید یا محبت کی وجہ سے جیسی محبت اللہ کے لئے رکھنی چاہیئے۔تو اکثر لوگ شرک کرتے ہیں لیکن جانتے نہیں۔
Flag Counter