Maktaba Wahhabi

نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

صحیح بخاری اور دیگر کتبِ حدیث میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ایک حدیث میں نبی ﷺ کے تین راتوں کو نمازِ تراویح پڑھانے کا تذکرہ ہے اور آگے مذکور ہے : (( فَلَمَّا کَانَتِ اللَّیْلَۃُ الرَّابِعَۃُ عَجِزَ الْمَسْجِدُ عَنَ اَہْلِہٖ حَتَیٰ خَرَجَ لِصَلَوٰۃِ الصُّبْحِ ، فَلَمَّا قَضَیٰ الْفَجْرَ اَقْبَلَ عَلیٰ النَّاسِ ، فَتَشَہَّدَ ، ثُمَّ قَالَ : اَمَّا بَعْدُ : فَاِنَّہٗ لَمْ یَخْفَ عَلَیَّ مَکَانَکُمْ وَ لَکِنِّی خَشِیْتُ اَنْ تُفْرَضَ عَلَیْکُمْ فَتَعْجَزُوا عَنْہَا ، فتُوُفِّیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ وَ الْأَمْرُ عَلَیٰ ذَالِکَ )) بخاری مع الفتح ۴؍۲۵۱ ۔ ’’ جب چوتھی رات آئی تو مسجدِ نبوی نمازیوں کی کثرت سے تنگ دامانی کا شکوہ کرنے لگی لیکن آپ ﷺ [ باہر تشریف نہ لائے البتہ ] جب فجر کیلئے نکلے اور نمازِ فجر سے فارغ ہوگئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوکر توحید و رسالت کی شہادت کے بعد فرمایا :’’مجھ پر تمہاری حالت پوشیدہ نہ تھی لیکن مجھے یہ خدشہ ہوا کہ یہ نماز کہیں تم پر فرض نہ کردی جائے اور تم اسکی ادائیگی سے عاجز آجاؤ [ اسلیٔے میں باہر نہیں نکلا تھا ] ، اور نبی ﷺ کی وفات تک نمازِ تراویح اسی طرح رہی‘‘۔ [ یعنی اسکی باقاعدہ جماعت شروع نہ ہوئی کہ صرف ایک ہی امام ہوتا، البتہ مختلف اماموں کے ساتھ جماعت ثابت ہے جیسا کہ اثرِ فاروقی آگے آرہا ہے ] ۔ صحیحین اور دیگر کتب میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بھی اسی مفہوم کی ایک حدیث مروی ہے لیکن اسمیں تین یا چار راتوں کی تعداد مذکور نہیں بلکہ :(( فَصَلَّیٰ فِیْہَا لَیَالِیْ ))کے الفاظ ہیں کہ آپ ﷺ نے چند راتیں مسجد میں بنائے گئے حجرہ میں نمازِ تراویح پڑھی ((حَتَّیٰ اجْتَمِعَ عَلَیْہِ النَّاسُ ))حتی کہ لوگ آپ ﷺ کے ساتھ نماز کیلئے جمع ہوگئے ۔ مشکوٰۃ ۱؍۴۰۵ ۔ تا ہم اِن اور اسی موضوع کی دیگر احادیث سے معلوم ہوا کہ نمازِ تراویح سنّت ہے ، واجب نہیں ۔ امام شوکانی نے کسی اختلاف کا تذکرہ کیٔے بغیر ہی بات ذکر کی ہے ۔نیل الاوطار ۲؍۳؍۹ ۴۔ اور امام نووی نے اس پر اتفاق ذکر کیا ہے ۔شرح مسلم نووی ۳؍۶؍۴۰۔
x
صفحہعنوان
6عرض مؤلف
7خوشخبری
8نمازِ تراویح
8نمازِ تراویح کی فضیلت :
8نمازِ تراویح کا حکم :
13نمازِ تراویح کی جماعت :
16ایک کٹ حجتی کا ازالہ :
18رکعاتِ تراویح کی تعداد :
19مسنون عددِتراویح :
20پہلی حدیث :
22ایک شُبہ کا ازالہ :
22نمازِ تراویح ، قیامِ رمضان ، قیام اللیل ، صلوٰۃ اللیل او ر تہجد :
24تہجد و تراویح میں فرق ثابت کرنے کی بعض کاوشوں کا مختصر جائزہ :
30دوسری حدیث:
31تیسری حدیث :
32چوتھی حدیث :
34پانچویں حدیث :
35گیارہ (11)کے عدد کی حکمت :
35بیس (20) رکعاتِ تراویح سے متعلقہ روایت کی حقیقت :
37متعلقہ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی استنادی حیثیت :
38پہلا اثرِ فاروقی :
39دوسرا اثرِ فاروقی :
39تیسرا اثر :
40پہلی علّت :
41دوسری علّت :
41تیسری علّت :
42شیخ اسماعیل محمد الانصاری کی طرف سے شیخ البانی کا تعاقب اور اسکی حقیقت :
44چوتھا اثر :
45پانچواں اثر :
48چھٹا اثر :
49ساتواں اثر :
50آٹھواں اثر :
51نواں اثر :
52ان تمام آثار کی مجموعی حیثیّت :
53پہلی وجہ :
53دوسری وجہ :
54ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
57شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری ؒکا ایک محقِّقانہ مقالہ
59پہلی شہادت :
59دوسری شہادت :
60تیسری شہادت :
61چوتھی شہادت :
61پانچویں شہادت :
64یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
67حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
68پہلا حملہ :
68دوسرا حملہ :
69تیسرا حملہ :
69چوتھا حملہ :
69بیس تراویح پر دعوائے اجماع اور اسکی حقیقت :
70علّامہ مبارکپوری کی تحقیق :
70شیخ البانی کا نظریہ :
71نواب صدیق حسن خاں کا ارشاد :
72امام شوکانی کا نقطۂ نظر :
72خلاصۂ کلام :
74مسئلہ تراویح اور سعودی علماء و مشائخ :
75علّامہ ابن باز رحمہٗ اللہ :
75علّامہ ابن عثیمین رحمہٗ اللہ :
77ایک اشکال کا حل :
77مسئلہ تراویح اور سعودی فتویٰ کمیٹی :
77مسئلہ تراویح اور آئمہ و علمائِ حرمین شریفین :
79آٹھ رکعاتِ تراویح کا ثبوت علماء و فقہاء احناف کی کتب سے :
86آٹھ اور بیس کے اختلاف سے نکلنے کا راستہ :
88ایک لطیفہ :
88وسعتِ ظرفی :
90نمازِ تراویح کے بعد دوبارہ جماعت :
91سوال :
95چند تحقیقاتِ علمیہ :
100فیصلہ :
Flag Counter