Maktaba Wahhabi

نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

ایک لطیفہ : ایسے خالص تحقیقی مسائل میں مناظرانہ ڈائیلاگ بولنے سے بھی گریز کرنا چاہیئے کیونکہ وہ لطیفے تو قرار دیئے جاسکتے ہیں مسئلہ نہیں اور دین، مسائل چاہتا ہے لطائف نہیں ۔ مثلاً بعض واعظین یہ کہتے ہیں کہ بیس رکعات میں گیارہ بھی آجاتی ہیں لہٰذا جو شخص بیس رکعتیں پڑھتا ہے اس نے گیارہ رکعات والی حدیث پر بھی عمل کرلیا ۔ بریلوی جمعیت علماء پاکستان کے ایک سابق سربراہ [صاحبزادہ پیر فیض الحسن صاحب ۔ آلو مہار ۔ سیالکوٹ ۔ پاکستان ]کے بارے میں معروف ہے کہ وہ تو کہا کرتے تھے کہ ہم بیس پڑھتے ہیں اور یہ ’’ اہلحدیث ‘‘ آٹھ پڑھتے ہیں ۔ اگر قیامت کے دن اللہ نے آٹھ طلب کرلیں تو ہم عرض کریں گے کہ اے اللہ! ان میں سے ہماری آٹھ قبول کرلے اور بارہ ہمیں لوٹا دے ۔ اور اگر اللہ نے بیس طلب کرلیں تو یہ ’’وہابی ‘‘ اُسوقت بارہ رکعتیں کہاں سے لائیں گے ؟ یہ اور ایسی ہی بعض دیگر باتیں نہایٔت مضحکہ خیز ہیں اور اس قابل بھی نہیں کہ انکی طرف التفات ہی کیا جائے۔ دین نہ ہوگیا ، بازیچئہ اطفال ہوگیا ۔ایسی باتوں کو خاطر میں نہیں لانا چاہیئے ،ہاں علم و تحقیق کا معاملہ ہو تو دوسری بات ہے ۔ وسعتِ ظرفی : یہاں ایک اور بات کی طرف اشارہ کردینا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے یہاں [ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ]بعض لوگ نمازِ تراویح تو امام کے ساتھ پڑھتے ہیں اور جب وتروں کی ادائیگی کا وقت آتا ہے تو الگ ہوجاتے ہیں اور یہ محض اس بناء پر کہ یہ امام صاحب ہمارے طریقہ [ مسلک ] کے مطابق وتر نہیں پڑھاتے یعنی نمازِ وتر کی پہلی دو رکعتیں [ شفع ] الگ پڑھ کر سلام پھیر کر پھر تیسری رکعت [وتر ] الگ پڑھتے ہیں ۔ جبکہ تین رکعاتِ وتر کو ادا کرنے کے یہ دونوں طریقے ہی ثابت ہیں ۔جن میں سے پہلا طریقہ تین رکعتوں
x
صفحہعنوان
6عرض مؤلف
7خوشخبری
8نمازِ تراویح
8نمازِ تراویح کی فضیلت :
8نمازِ تراویح کا حکم :
13نمازِ تراویح کی جماعت :
16ایک کٹ حجتی کا ازالہ :
18رکعاتِ تراویح کی تعداد :
19مسنون عددِتراویح :
20پہلی حدیث :
22ایک شُبہ کا ازالہ :
22نمازِ تراویح ، قیامِ رمضان ، قیام اللیل ، صلوٰۃ اللیل او ر تہجد :
24تہجد و تراویح میں فرق ثابت کرنے کی بعض کاوشوں کا مختصر جائزہ :
30دوسری حدیث:
31تیسری حدیث :
32چوتھی حدیث :
34پانچویں حدیث :
35گیارہ (11)کے عدد کی حکمت :
35بیس (20) رکعاتِ تراویح سے متعلقہ روایت کی حقیقت :
37متعلقہ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی استنادی حیثیت :
38پہلا اثرِ فاروقی :
39دوسرا اثرِ فاروقی :
39تیسرا اثر :
40پہلی علّت :
41دوسری علّت :
41تیسری علّت :
42شیخ اسماعیل محمد الانصاری کی طرف سے شیخ البانی کا تعاقب اور اسکی حقیقت :
44چوتھا اثر :
45پانچواں اثر :
48چھٹا اثر :
49ساتواں اثر :
50آٹھواں اثر :
51نواں اثر :
52ان تمام آثار کی مجموعی حیثیّت :
53پہلی وجہ :
53دوسری وجہ :
54ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
57شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری ؒکا ایک محقِّقانہ مقالہ
59پہلی شہادت :
59دوسری شہادت :
60تیسری شہادت :
61چوتھی شہادت :
61پانچویں شہادت :
64یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
67حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
68پہلا حملہ :
68دوسرا حملہ :
69تیسرا حملہ :
69چوتھا حملہ :
69بیس تراویح پر دعوائے اجماع اور اسکی حقیقت :
70علّامہ مبارکپوری کی تحقیق :
70شیخ البانی کا نظریہ :
71نواب صدیق حسن خاں کا ارشاد :
72امام شوکانی کا نقطۂ نظر :
72خلاصۂ کلام :
74مسئلہ تراویح اور سعودی علماء و مشائخ :
75علّامہ ابن باز رحمہٗ اللہ :
75علّامہ ابن عثیمین رحمہٗ اللہ :
77ایک اشکال کا حل :
77مسئلہ تراویح اور سعودی فتویٰ کمیٹی :
77مسئلہ تراویح اور آئمہ و علمائِ حرمین شریفین :
79آٹھ رکعاتِ تراویح کا ثبوت علماء و فقہاء احناف کی کتب سے :
86آٹھ اور بیس کے اختلاف سے نکلنے کا راستہ :
88ایک لطیفہ :
88وسعتِ ظرفی :
90نمازِ تراویح کے بعد دوبارہ جماعت :
91سوال :
95چند تحقیقاتِ علمیہ :
100فیصلہ :
Flag Counter