Maktaba Wahhabi

نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو امام ابو داؤد ہی کے واسطہ سے اپنی کتاب السنن الکبریٰ میں مسنداًروایت کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں : (أَنْبَأَنَا أَبُوْ عَلِيُّ الرُّوْذَبَارِيُّ أَنَا أَبُوْ بَکْرٍ بْنِ دَاسَۃَ ثَنَا أَبُوْ دَاؤدَ ثَنَا شُجَاعُ بْنُ مُخَلَّدٍ ثَنَا ہُشَیْمُ أَنَا یُوْنُسُ بْنُ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رضی اللّٰه عنہ جَمَعَ النَّاسَ عَلٰی أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ ، فَکَانَ یُصَلِّی بِہِمْ عِشْرِیْنَ لَیْلَۃً وَلَا یَقْنُتُ بِھِمْ اِلاَّ فِيْ النِّصْفِ الْبَاقِيْ فَاِذَا کَانَتِ الْعَشْرُالْأَوَاخِرُ تَخَّلَفَ فَصَلَّی فِيْ بَیْتِہٖ فَکَانُوْا یَقُوْلُوْنَ اَبِقَ أُبَيُّ)۔ السنن الکبریٰ جلد ثانی :ص۴۹۸ ۔ ’’ہمیں خبردی ابو علی روذباری نے ، ہمیں خبر دی ابو بکر بن داسہ نے ،ہمیں حدیث بیان کی ابو داؤد نے،ہمیں حدیث بیان کی شجاع بن مخلّدنے ،ہمیں حدیث بیان کی ہشیم نے، ہمیں خبر دی یونس بن عبید نے ،اور بتایا کہ حضرت حسن بصری بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو حضرت ابیّ رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ِ تراویح پر اکٹھے کیا ،وہ انہیں بیس راتیں نماز پڑھاتے تھے اور صرف نصف ِ آخر میں دعاء ِ قنوت کرتے تھے ،جب عشرئہ اخیر آتا تو جماعت کروانا بند کردیتے اور اپنے گھر میں نماز پڑھتے اور لوگ کہتے کہ ابی ّ بھاگ گئے ہیں ‘‘ ۔ چوتھی شہادت : روایت ِ مذکورہ کے چوتھے جملے یعنی [فَاِذَا کَانَتِ الْعَشْرُ الْأَوَاخِرُ تَخَلَّفَ]کا آغاز فائے تفریع و ترتیب سے ہے اور ظاہر ہے کہ یہ جملہ دوسرے جملے یعنی[ فَکَانَ یُصَلِّيْ بِہِمْ عِشْرِیْنَ لَیْلَۃً]پر مرتّب ہے اور یہ ترتیب اس وقت صحیح ہوسکتی ہے جب اس جملہ میں لفظ [لَیْلَۃً]ہی ہو ،اگر اس جملہ میں لفظ[رَکْعَۃً ]ہو تو پھر ترتیب اور تفریع صحیح نہیں رہتے اور باوجود فائے تفریعیہ کے یہ عبارت بے جوڑ سی بن جاتی ہے [ کَمَا لاَ یَخْفَیٰ عَلٰی مَنْ لَہٗ أَدْنیٰ مُمَارَسَۃ ٍ بِالْعَرَبِیَّۃِ] ۔ پانچویں شہادت :
x
صفحہعنوان
6عرض مؤلف
7خوشخبری
8نمازِ تراویح
8نمازِ تراویح کی فضیلت :
8نمازِ تراویح کا حکم :
13نمازِ تراویح کی جماعت :
16ایک کٹ حجتی کا ازالہ :
18رکعاتِ تراویح کی تعداد :
19مسنون عددِتراویح :
20پہلی حدیث :
22ایک شُبہ کا ازالہ :
22نمازِ تراویح ، قیامِ رمضان ، قیام اللیل ، صلوٰۃ اللیل او ر تہجد :
24تہجد و تراویح میں فرق ثابت کرنے کی بعض کاوشوں کا مختصر جائزہ :
30دوسری حدیث:
31تیسری حدیث :
32چوتھی حدیث :
34پانچویں حدیث :
35گیارہ (11)کے عدد کی حکمت :
35بیس (20) رکعاتِ تراویح سے متعلقہ روایت کی حقیقت :
37متعلقہ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی استنادی حیثیت :
38پہلا اثرِ فاروقی :
39دوسرا اثرِ فاروقی :
39تیسرا اثر :
40پہلی علّت :
41دوسری علّت :
41تیسری علّت :
42شیخ اسماعیل محمد الانصاری کی طرف سے شیخ البانی کا تعاقب اور اسکی حقیقت :
44چوتھا اثر :
45پانچواں اثر :
48چھٹا اثر :
49ساتواں اثر :
50آٹھواں اثر :
51نواں اثر :
52ان تمام آثار کی مجموعی حیثیّت :
53پہلی وجہ :
53دوسری وجہ :
54ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
57شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری ؒکا ایک محقِّقانہ مقالہ
59پہلی شہادت :
59دوسری شہادت :
60تیسری شہادت :
61چوتھی شہادت :
61پانچویں شہادت :
64یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
67حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
68پہلا حملہ :
68دوسرا حملہ :
69تیسرا حملہ :
69چوتھا حملہ :
69بیس تراویح پر دعوائے اجماع اور اسکی حقیقت :
70علّامہ مبارکپوری کی تحقیق :
70شیخ البانی کا نظریہ :
71نواب صدیق حسن خاں کا ارشاد :
72امام شوکانی کا نقطۂ نظر :
72خلاصۂ کلام :
74مسئلہ تراویح اور سعودی علماء و مشائخ :
75علّامہ ابن باز رحمہٗ اللہ :
75علّامہ ابن عثیمین رحمہٗ اللہ :
77ایک اشکال کا حل :
77مسئلہ تراویح اور سعودی فتویٰ کمیٹی :
77مسئلہ تراویح اور آئمہ و علمائِ حرمین شریفین :
79آٹھ رکعاتِ تراویح کا ثبوت علماء و فقہاء احناف کی کتب سے :
86آٹھ اور بیس کے اختلاف سے نکلنے کا راستہ :
88ایک لطیفہ :
88وسعتِ ظرفی :
90نمازِ تراویح کے بعد دوبارہ جماعت :
91سوال :
95چند تحقیقاتِ علمیہ :
100فیصلہ :
Flag Counter