Maktaba Wahhabi

نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

ﷺ نے ان سے کچھ نہ کہا ‘‘۔ بحوالہ تحفۃ الاحوذی ۳؍۵۲۵۔ ۵۲۶ ،مجمع الزوائد ۳؍۷۴،الفتح الربانی ۵؍۱۵ ، قیام اللیل مروزی ص:۱۵۵ ،اور اس کے آخرمیں یہ الفاظ بھی ہیں : ((فَسَکَتَ عَنْہْ وَ کَانَ شِبْہُ الْرِّضَائِ))’’آپ ﷺ خاموش ہوگئے جو کہ آپ ﷺ کی رضاء مندی کی علامت ہے ‘‘ مجمع الزوائد میں علّامہ ہیثمی کے بقول یہ حدیث حسن ہے اور کسی کام کا آپ ﷺ کے علم میں لایا جانا یا کسی کام کو آپ ﷺ کا بچشمِ خود ملاحظہ فرمانا اور پھر اس پر خاموش رہنا، یہ آپ ﷺ کی رضا مندی کی دلیل ہے جیسا کہ خود اسی حدیث کے الفاظ سے پتہ چل رہا ہے ۔ اور اگر حضرت ابیّ بن کعب رضی اللہ عنہ کا یہ فعل (آٹھ تراویح اور وتر پڑھنا ) صحیح نہ ہوتاتو نبی اکرم ﷺ اس پر نکیر فرماتے ،خاموش نہ رہتے کیونکہ کسی غلط کام کو ہوتے دیکھ کر یا سن کر نکیر کیٔے بغیر خاموشی اختیار کرلینا تو منصبِ نبوّت کے ہی خلاف ہے ۔ چوتھی حدیث : اسی موضوع کی چوتھی حدیث مؤطا امام مالک ،سنن کبریٰ بیہقی ، مصنف ابن ابی شیبہ اور سنن سعید بن منصور میں ہے، جس میں سائب بن یزید رحمہٗ اللہ بیان کرتے ہیں : ((أَمَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضی اللّٰه عنہ أُبَيَّ بْنَ کَعَبٍ رضی اللّٰه عنہ وَتَمِیْماً الدَّارِیَّ رضی اللّٰه عنہ أَنْ یَّقُوْمَا لِلنَّاسِ اِحْدَیٰ عَشَرَۃَ رَکْعَۃً وَکَانَ الْقَارِيئُ یَقْرَئُ بِالْمِئِیْنَ حَتَیٰ کُنَّا نَعْتَمِدُ عَلَی الْعَصَا مِنْ طُوْلِ الْقِیَامِ وَمَا کُنَّا نَنْصَرِفُ اِلَّا فِي فُرُوْعِ الْفَجْرِ )) ۔ ’’امیر المؤمنین حضرت عمر الفاروق رضی اللہ عنہ نے حضرت ابیّ بن کعب اور حضرت تمیم داری رضی اللہ عنہماکو حکم فرمایا کہ وہ لوگوں کو گیارہ (11) رکعتیں پڑھایا کریں اور امام ایک ایک رکعت میں سَو سَو آیات پڑھتا حتی کہ ہم تھک کر عصا کا سہارا لینے پر مجبور ہوجاتے تھے اور طلوعِ فجر کے قریب جاکر ہم نمازِ تراویح سے فارغ ہوتے تھے ‘‘ مؤطامع تنویر الحوالک للسیوطی ۱؍۱۳۸ ،مشکوٰۃ ۱؍۴۰۷، تحفۃ الاحوذی ۳؍۲۵۶ ، قیام اللیل ص:۱۵۵ ،سنن کبری بیہقی ۲؍۴۹۶ ۔
x
صفحہعنوان
6عرض مؤلف
7خوشخبری
8نمازِ تراویح
8نمازِ تراویح کی فضیلت :
8نمازِ تراویح کا حکم :
13نمازِ تراویح کی جماعت :
16ایک کٹ حجتی کا ازالہ :
18رکعاتِ تراویح کی تعداد :
19مسنون عددِتراویح :
20پہلی حدیث :
22ایک شُبہ کا ازالہ :
22نمازِ تراویح ، قیامِ رمضان ، قیام اللیل ، صلوٰۃ اللیل او ر تہجد :
24تہجد و تراویح میں فرق ثابت کرنے کی بعض کاوشوں کا مختصر جائزہ :
30دوسری حدیث:
31تیسری حدیث :
32چوتھی حدیث :
34پانچویں حدیث :
35گیارہ (11)کے عدد کی حکمت :
35بیس (20) رکعاتِ تراویح سے متعلقہ روایت کی حقیقت :
37متعلقہ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی استنادی حیثیت :
38پہلا اثرِ فاروقی :
39دوسرا اثرِ فاروقی :
39تیسرا اثر :
40پہلی علّت :
41دوسری علّت :
41تیسری علّت :
42شیخ اسماعیل محمد الانصاری کی طرف سے شیخ البانی کا تعاقب اور اسکی حقیقت :
44چوتھا اثر :
45پانچواں اثر :
48چھٹا اثر :
49ساتواں اثر :
50آٹھواں اثر :
51نواں اثر :
52ان تمام آثار کی مجموعی حیثیّت :
53پہلی وجہ :
53دوسری وجہ :
54ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
57شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری ؒکا ایک محقِّقانہ مقالہ
59پہلی شہادت :
59دوسری شہادت :
60تیسری شہادت :
61چوتھی شہادت :
61پانچویں شہادت :
64یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
67حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
68پہلا حملہ :
68دوسرا حملہ :
69تیسرا حملہ :
69چوتھا حملہ :
69بیس تراویح پر دعوائے اجماع اور اسکی حقیقت :
70علّامہ مبارکپوری کی تحقیق :
70شیخ البانی کا نظریہ :
71نواب صدیق حسن خاں کا ارشاد :
72امام شوکانی کا نقطۂ نظر :
72خلاصۂ کلام :
74مسئلہ تراویح اور سعودی علماء و مشائخ :
75علّامہ ابن باز رحمہٗ اللہ :
75علّامہ ابن عثیمین رحمہٗ اللہ :
77ایک اشکال کا حل :
77مسئلہ تراویح اور سعودی فتویٰ کمیٹی :
77مسئلہ تراویح اور آئمہ و علمائِ حرمین شریفین :
79آٹھ رکعاتِ تراویح کا ثبوت علماء و فقہاء احناف کی کتب سے :
86آٹھ اور بیس کے اختلاف سے نکلنے کا راستہ :
88ایک لطیفہ :
88وسعتِ ظرفی :
90نمازِ تراویح کے بعد دوبارہ جماعت :
91سوال :
95چند تحقیقاتِ علمیہ :
100فیصلہ :
Flag Counter