Maktaba Wahhabi

نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

ہوگی ۔ اور قولی حدیثیں استحباب پر دلالت کریں گی ۔ مگر رمضان کی تہجد جو عین تراویح ہے، دلیلِ قولی کی بنا پر سنّتِ مؤکّدہ ہی رہے گی ۔وَ اللہ اعلم ۔ خلاصہ یہ کہ ماہِ رمضان کے تہجد ہی کا نام تراویح ہے ۔ اس لیٔے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث جس میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ نبی ﷺ رمضان اور غیر رمضان میں رات کی نماز گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے ، اس سے کسی ادنیٰ شبہ کے بغیر تراویح کی تعداد گیارہ رکعت مسنون ثابت ہوتی ہے۔ دوسری حدیث: نماز ِتراویح کے مسنون عدد کے تعیّن پر دلالت کرنے والی دوسری حدیث معجم طبرانی صغیر، قیام اللیل مروزی، صحیح ابن حباناور صحیح ابن خزیمہ میں ہے، جس میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ((صَلَّیٰ بِنَا رَسُوْلُ اللّٰهِ ﷺ فِيْ رَمَضَانَ ثَمَانِ رَکَعَاتٍ وَ أَوْتَرَ )) ۔ ’’ہمیں نبی ﷺ نے ماہِ رمضان میں نمازِ ( تراویح ) کی آٹھ رکعتیں پڑھائیں اور وتر پڑھائے ‘‘ ۔صحیح ابن خزیمہ ۲؍۱۳۸ ،اور شیخ البانی نے اسے تعلیقات ابن خزیمہ میں صحیح قرار دیا ہے ،بحوالہ تحفۃ الاحوذی ۳؍۵۲۵، وصلوٰۃ التراویح ص : ۳۳۔۳۴ ، مختصر قیام اللیل للمروزی ص:۱۵۵ ، التعلیق الممجد ص:۱۳۸ ، المرعاۃ ۲؍۲۹۹ ۔ یہ حدیث بھی صحیحین والی حدیث کے معنیٰ میں اور اسکی مؤیِّدہے ۔ اور ایک عینی شاہد کی شہادت ہے ۔ کیونکہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بھی اس حدیث میں آگے پورا واقعہ بیان کیا ہے کہ اس سے اگلی رات بھی ہم سب اکٹھے ہوکر آپ ﷺکی آمد کے منتظر رہے ،لیکن آپ ﷺ باہر تشریف نہیں لائے اور صبح پوچھنے پر بتایا: ((اِنِّيْ خَشِیْتُ أَنْ یُکْتَبَ عَلَیْکُمْ )) ۔ ’’میں ڈر گیا تھا کہ کہیں یہ تم پر فرض نہ ہوجائے ‘‘ ۔ حوالہ جاتِ سابقہ علّامہ ذہبی نے میزان الاعتدال میں اس حدیث کو ذکر کرنے اور جرح و تعدیل بیان کرنے کے بعد کہا
x
صفحہعنوان
6عرض مؤلف
7خوشخبری
8نمازِ تراویح
8نمازِ تراویح کی فضیلت :
8نمازِ تراویح کا حکم :
13نمازِ تراویح کی جماعت :
16ایک کٹ حجتی کا ازالہ :
18رکعاتِ تراویح کی تعداد :
19مسنون عددِتراویح :
20پہلی حدیث :
22ایک شُبہ کا ازالہ :
22نمازِ تراویح ، قیامِ رمضان ، قیام اللیل ، صلوٰۃ اللیل او ر تہجد :
24تہجد و تراویح میں فرق ثابت کرنے کی بعض کاوشوں کا مختصر جائزہ :
30دوسری حدیث:
31تیسری حدیث :
32چوتھی حدیث :
34پانچویں حدیث :
35گیارہ (11)کے عدد کی حکمت :
35بیس (20) رکعاتِ تراویح سے متعلقہ روایت کی حقیقت :
37متعلقہ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی استنادی حیثیت :
38پہلا اثرِ فاروقی :
39دوسرا اثرِ فاروقی :
39تیسرا اثر :
40پہلی علّت :
41دوسری علّت :
41تیسری علّت :
42شیخ اسماعیل محمد الانصاری کی طرف سے شیخ البانی کا تعاقب اور اسکی حقیقت :
44چوتھا اثر :
45پانچواں اثر :
48چھٹا اثر :
49ساتواں اثر :
50آٹھواں اثر :
51نواں اثر :
52ان تمام آثار کی مجموعی حیثیّت :
53پہلی وجہ :
53دوسری وجہ :
54ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
57شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری ؒکا ایک محقِّقانہ مقالہ
59پہلی شہادت :
59دوسری شہادت :
60تیسری شہادت :
61چوتھی شہادت :
61پانچویں شہادت :
64یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
67حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
68پہلا حملہ :
68دوسرا حملہ :
69تیسرا حملہ :
69چوتھا حملہ :
69بیس تراویح پر دعوائے اجماع اور اسکی حقیقت :
70علّامہ مبارکپوری کی تحقیق :
70شیخ البانی کا نظریہ :
71نواب صدیق حسن خاں کا ارشاد :
72امام شوکانی کا نقطۂ نظر :
72خلاصۂ کلام :
74مسئلہ تراویح اور سعودی علماء و مشائخ :
75علّامہ ابن باز رحمہٗ اللہ :
75علّامہ ابن عثیمین رحمہٗ اللہ :
77ایک اشکال کا حل :
77مسئلہ تراویح اور سعودی فتویٰ کمیٹی :
77مسئلہ تراویح اور آئمہ و علمائِ حرمین شریفین :
79آٹھ رکعاتِ تراویح کا ثبوت علماء و فقہاء احناف کی کتب سے :
86آٹھ اور بیس کے اختلاف سے نکلنے کا راستہ :
88ایک لطیفہ :
88وسعتِ ظرفی :
90نمازِ تراویح کے بعد دوبارہ جماعت :
91سوال :
95چند تحقیقاتِ علمیہ :
100فیصلہ :
Flag Counter