Maktaba Wahhabi

نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

یہ دونوں نمازیں ایک ہی ہیں ۔ اول شب میں پڑھی گئی تو اس کا نام تراویح ہوا ۔ اور آخر شب میں ادا کی گئی تو اس کا نام تہجد ہوا ۔ اور جب ان دونوں کے اوصاف میں کچھ اختلاف بھی ہے تو اس لحاظ سے اگر اس کے دو نام ہوں تو کیا تعجب ہے ؟ ہاں ! ان دونوں نمازوں کا متغائر النوع ہونا اس وقت ثابت ہوگا جب یہ ثابت ہوجائے کہ رسول اللہ ﷺ نے تراویح کے ساتھ ساتھ نمازِ تہجد بھی ادا فرمائی تھی‘‘۔ مولانا انور شاہ کا بیان آپ نے پڑھ لیا ، جن کے متعلق مولانا اشرف علی تھانوی کا ارشاد ہے : ’’ اس امّت میں انکا وجود اسلام کی صداقت کی دلیل اور مستقل معجزہ ہے ‘‘ ۔ الفرقان بریلی ،صفر؍ ۱۳۷۲ ؁ ھ۔ اب مزید اطمینان کیلئے مولانا رشید احمد گنگو ہی کا بیان بھی پڑھیئے : ’’ بر اہلِ علم پوشیدہ نیست کے قیامِ رمضان اور قیام اللیل فی الواقع یک نماز است کہ در رمضان برائے تیسیر مسلمین در اولِ شب مقرر کردہ شد ، و ہنوز عزیمت در ادائش آخر شب است … نزد ہموں قائل فرضیّتِ تہجد بر آں حضرت ﷺ تراویح نفس تہجد است علی التحقیق … و بر رائے کسے کہ تہجد رابر آنحضرت ﷺ منسوخ گوید چنانچہ قولِ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہست رواہ مسلم فی صحیحہ پس مواظبتِ تہجد دلیلِ سنّت مؤکّدہ خواہد بود ، و دلائل قولیہ ناظرِ استحباب، مگر تہجدِ رمضان کہ تراویح ست بدلیل قول سنّتِ مؤکّدہ خواہد ماند ۔وَ اللہ اعلم ‘‘۔( لطائف قاسمیہ ص : ۱۳ ۔۱۷ مکتوب سوم ۔ ) ’’اہلِ علم پر یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ قیامِ رمضان [ تراویح ] اور قیام اللیل [ تہجد ] فی الواقع دونوں ایک ہی نماز ہیں ۔ جو رمضان میں مسلمانوں کی آسانی کیلئے اوّل شب میں مقرر کر دی گئی ہے ۔ مگر اب بھی عزیمت اسی میں ہے کہ آخر شب میں ادا کی جائے … جو لوگ آنحضرت ﷺ کے حق میں تہجد کی فرضیّت کے قائل ہیں انکے نزدیک محقَّق بات یہ ہے کہ تراویح عین تہجد ہے … او ر جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ تہجد کی فرضیّت رسول اللہ ﷺ کے حق میں بھی منسوخ ہوگئی جیسا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا قول ہے ۔ تو ان کے مسلک کے مطابق تہجد پر آنحضرت ﷺ کی مواظبت ا سکے سنّتِ مؤکّدہ ہونے کی دلیل
x
صفحہعنوان
6عرض مؤلف
7خوشخبری
8نمازِ تراویح
8نمازِ تراویح کی فضیلت :
8نمازِ تراویح کا حکم :
13نمازِ تراویح کی جماعت :
16ایک کٹ حجتی کا ازالہ :
18رکعاتِ تراویح کی تعداد :
19مسنون عددِتراویح :
20پہلی حدیث :
22ایک شُبہ کا ازالہ :
22نمازِ تراویح ، قیامِ رمضان ، قیام اللیل ، صلوٰۃ اللیل او ر تہجد :
24تہجد و تراویح میں فرق ثابت کرنے کی بعض کاوشوں کا مختصر جائزہ :
30دوسری حدیث:
31تیسری حدیث :
32چوتھی حدیث :
34پانچویں حدیث :
35گیارہ (11)کے عدد کی حکمت :
35بیس (20) رکعاتِ تراویح سے متعلقہ روایت کی حقیقت :
37متعلقہ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی استنادی حیثیت :
38پہلا اثرِ فاروقی :
39دوسرا اثرِ فاروقی :
39تیسرا اثر :
40پہلی علّت :
41دوسری علّت :
41تیسری علّت :
42شیخ اسماعیل محمد الانصاری کی طرف سے شیخ البانی کا تعاقب اور اسکی حقیقت :
44چوتھا اثر :
45پانچواں اثر :
48چھٹا اثر :
49ساتواں اثر :
50آٹھواں اثر :
51نواں اثر :
52ان تمام آثار کی مجموعی حیثیّت :
53پہلی وجہ :
53دوسری وجہ :
54ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
57شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری ؒکا ایک محقِّقانہ مقالہ
59پہلی شہادت :
59دوسری شہادت :
60تیسری شہادت :
61چوتھی شہادت :
61پانچویں شہادت :
64یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
67حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
68پہلا حملہ :
68دوسرا حملہ :
69تیسرا حملہ :
69چوتھا حملہ :
69بیس تراویح پر دعوائے اجماع اور اسکی حقیقت :
70علّامہ مبارکپوری کی تحقیق :
70شیخ البانی کا نظریہ :
71نواب صدیق حسن خاں کا ارشاد :
72امام شوکانی کا نقطۂ نظر :
72خلاصۂ کلام :
74مسئلہ تراویح اور سعودی علماء و مشائخ :
75علّامہ ابن باز رحمہٗ اللہ :
75علّامہ ابن عثیمین رحمہٗ اللہ :
77ایک اشکال کا حل :
77مسئلہ تراویح اور سعودی فتویٰ کمیٹی :
77مسئلہ تراویح اور آئمہ و علمائِ حرمین شریفین :
79آٹھ رکعاتِ تراویح کا ثبوت علماء و فقہاء احناف کی کتب سے :
86آٹھ اور بیس کے اختلاف سے نکلنے کا راستہ :
88ایک لطیفہ :
88وسعتِ ظرفی :
90نمازِ تراویح کے بعد دوبارہ جماعت :
91سوال :
95چند تحقیقاتِ علمیہ :
100فیصلہ :
Flag Counter