Maktaba Wahhabi

نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

طبقات ابن سعد بطريق آخر میں وارد عبدالرحمن بن عبدالقاری سے مروی تعاملِ صحابہ رضی اللہ عنہم سے ہے چنانچہ وہ بیان کرتے ہیں : (( خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِص لَیْلَۃً فِی رَمَضَانَ اِلَیٰ الْمَسْجِدِ فَاِذَا النَّاسُ أَوْزَاعٌ مُّتَفَرِّقُونَ یُصَلِّی الرَّجُلُ لِنَفْسِہٖٖ، وَ یُصَلِّی الرَّجُلُ فَیُصَلِّیْ بِصَلوٰتِہٖ الرَّہْطُ ، فَقَالَ عُمَرُ : اِنِّی أَرَی لَوْ جَمَعْتُ ہَؤلٓائِ عَلَیٰ قَارِیئٍ وَاحِدٍ لَکَانَ أَمْثَلُ ثُمَّ عَزَمَ فَجَمَعَہُم عَلَی أُبَیِّ بْنِ کَعَبٍ ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَہٗ لَیْلَۃً أُخْرَیٰ وَالنَّاسُ یُصَلُّوْنَ بِصَلَوٰۃِ قَارِئِہِمْ ، فَقَالَ عُمَرُ: نِعْمَ الْبِدْعَۃُ ہَذِہٖ ، وَ الّتِی یَنَامُوْنَ عَنْہَا أَفْضَلُ مِنَ الَّتِی یَقُوْمُوْنَ ۔ یُرِیدُ آخِرَ اللَّیْلِ ۔ وَ کَانَ النَّاسُ یَقُوْمُوْنَ أَوَّلَہٗ ) ۔بخاری مع الفتح ۴؍ ۲۵۰ ،صلوٰۃ التراویح للالبانی مترجم اردو ص:۵۵۔۵۶ ابنِ ابی شیبہ میں ’’نِعْمَ الْبِدْعَۃُ ہَذِہٖ ‘‘کے الفاظ نہیں ہیں ۔ ’’ میں رمضان المبارک کی ایک رات حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسجد کی طرف نکلا تو دیکھا کہ لوگ الگ الگ نماز پڑھ رہے ہیں ، کوئی بالکل اکیلا ہے اور کسی کے ساتھ چند لوگ بھی ہیں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ’’ اگر میں ان سب کو ایک امام کی اقتداء میں باجماعت نماز ادا کرنے پر جمع کردوں تو بہتر ہے، پھر انھوں نے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنایا اور تمام صحابہ رضی اللہ عنہم کو حضرت ابیّ بن کعب رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کرنے پر جمع کردیا ۔ ایک رات پھر میں حضرت عمر ص کے ساتھ مسجد کی طرف نکلا تو دیکھا کہ لوگ ایک امام کی اقتداء میں تراویح پڑھ رہے ہیں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا :’’یہ نیا انداز اچھا ہے ۔ البتہ جو لوگ رات کے پہلے حصہ میں سوجاتے اور آخری حصہ میں اُٹھ کر نماز پڑھتے ہیں وہ پہلے حصہ میں نماز پڑھنے والوں سے افضل ہیں ‘‘۔ اور لوگ رات کے پہلے حصہ میں قیام کیا کرتے تھے ‘‘ ۔ اس اثر میں جو تعاملِ صحابہ رضی اللہ عنہم مذکور ہے ،اُس سے استدلال کرتے ہوئے فریقِ ثانی نے نمازِ تراویح کے، مسجد میں باجماعت ادا کرنے کو افضل قرار دیا ہے اور نمازِ تراویح کے باجماعت ادا کرنے پر ہی مسلمانوں کا عمل چلا آرہا ہے کیونکہ یہ نماز بھی نمازِ عید کی طرح شعائرِ ظاہرہ میں سے ہے، لہٰذا نمازِ عید کی
x
صفحہعنوان
6عرض مؤلف
7خوشخبری
8نمازِ تراویح
8نمازِ تراویح کی فضیلت :
8نمازِ تراویح کا حکم :
13نمازِ تراویح کی جماعت :
16ایک کٹ حجتی کا ازالہ :
18رکعاتِ تراویح کی تعداد :
19مسنون عددِتراویح :
20پہلی حدیث :
22ایک شُبہ کا ازالہ :
22نمازِ تراویح ، قیامِ رمضان ، قیام اللیل ، صلوٰۃ اللیل او ر تہجد :
24تہجد و تراویح میں فرق ثابت کرنے کی بعض کاوشوں کا مختصر جائزہ :
30دوسری حدیث:
31تیسری حدیث :
32چوتھی حدیث :
34پانچویں حدیث :
35گیارہ (11)کے عدد کی حکمت :
35بیس (20) رکعاتِ تراویح سے متعلقہ روایت کی حقیقت :
37متعلقہ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی استنادی حیثیت :
38پہلا اثرِ فاروقی :
39دوسرا اثرِ فاروقی :
39تیسرا اثر :
40پہلی علّت :
41دوسری علّت :
41تیسری علّت :
42شیخ اسماعیل محمد الانصاری کی طرف سے شیخ البانی کا تعاقب اور اسکی حقیقت :
44چوتھا اثر :
45پانچواں اثر :
48چھٹا اثر :
49ساتواں اثر :
50آٹھواں اثر :
51نواں اثر :
52ان تمام آثار کی مجموعی حیثیّت :
53پہلی وجہ :
53دوسری وجہ :
54ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
57شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری ؒکا ایک محقِّقانہ مقالہ
59پہلی شہادت :
59دوسری شہادت :
60تیسری شہادت :
61چوتھی شہادت :
61پانچویں شہادت :
64یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
67حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
68پہلا حملہ :
68دوسرا حملہ :
69تیسرا حملہ :
69چوتھا حملہ :
69بیس تراویح پر دعوائے اجماع اور اسکی حقیقت :
70علّامہ مبارکپوری کی تحقیق :
70شیخ البانی کا نظریہ :
71نواب صدیق حسن خاں کا ارشاد :
72امام شوکانی کا نقطۂ نظر :
72خلاصۂ کلام :
74مسئلہ تراویح اور سعودی علماء و مشائخ :
75علّامہ ابن باز رحمہٗ اللہ :
75علّامہ ابن عثیمین رحمہٗ اللہ :
77ایک اشکال کا حل :
77مسئلہ تراویح اور سعودی فتویٰ کمیٹی :
77مسئلہ تراویح اور آئمہ و علمائِ حرمین شریفین :
79آٹھ رکعاتِ تراویح کا ثبوت علماء و فقہاء احناف کی کتب سے :
86آٹھ اور بیس کے اختلاف سے نکلنے کا راستہ :
88ایک لطیفہ :
88وسعتِ ظرفی :
90نمازِ تراویح کے بعد دوبارہ جماعت :
91سوال :
95چند تحقیقاتِ علمیہ :
100فیصلہ :
Flag Counter