Maktaba Wahhabi

نماز تراویح فضائل و برکات تعداد رکعات ازالہ شبہات

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

’’ اب اس سے صاف ظاہر ہے کہ فی الحقیقت حکم تو حکم ِخداوندی ہے اور منصبِ حکومت انبیائے کرام علیہم السلام و امام و قاضی و آئمۂ مجتہدین یا دیگر اُولوا الامر عطائے خدا وند ِ متعال بعینہٖ اس طرح پر ہوگا ،جیسے منصب ِ حکم، حکّام ِ ما تحت کے حق میں عطائے حکّامِ بالادست ہوتا ہے اور جیسے اطاعت ِحکّام ِما تحت سراسر اطاعت ِحکام ِبالادست سمجھی جاتی ہے، اسی طرح پر اطاعتِ انبیائے کرام علیہم السلام و جملہ اُولی الامر بعینہٖ اطاعت ِخداوند جلّ جلالہٗ خیال کی جائے گی اور متّبعین ِانبیائے کرام اور دیگر اولی امر کو خارج از اطاعتِ خداوندی سمجھنا ایسا ہوگا جیسا متّبعین احکام ِحکّام ِما تحت کو کوئی کم فہم خارج از اطاعت ِحکّامِ بالادست کہنے لگے یہی وجہ ہے کہ یہ ارشاد ہوا :[ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَئ ٍفَرُدُّوْہُ اِلیٰ اللّٰہِ وَالرَّسُوْلِ وَأُولِيالْأَمْرِمِنْکُمْ] ۔ ظاہر ہے کہ اولی الامر سے مراد اس آیت میں سوائے انبیاء کرام علیہم السلام اور کوئی ہیں، سو دیکھیئے اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ حضراتِ انبیاء و جملہ اُولو الامر واجب الاتّباع ہیں ، آپ نے آیت : {فَرُدُّوْہُ اِلَیٰ اللّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ}تو دیکھ لی اور آپ کو یہ اب تک معلوم نہ ہوا کہ جس قرآن ِکریم میں یہ آیت ہے ، اُسی قرآن میں آیتِ مذکورہ بالامعروضۂ احقر بھی موجود ہے ، عجب نہیں کہ آپ دونوں آیتوں کو حسبِ عادت متعارض سمجھ کر ایک کے ناسخ اور دوسری کے منسوخ ہونے کا فتویٰ لگانے لگیں‘‘،انتہی۔’’ایضاح الأدلۃ ‘‘(ص:97 )۔ سابقہ عبارت کو غور سے دیکھا جائے کہ مولانا مرحوم کس طرح اہلحدیث عالم کی پیش کردہ آیت: {فَرُدُّ وْہُ اِلیٰ اللّٰہِ وَالرَّسُوْلِ اِن کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ}کے مقابلہ میں ایک دوسری آیت پیش کر رہے ہیں جس کے الفاظ یہ ہیں { فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَئٍ فَرُدُّ وْہُ اِلیٰ اللّٰہِ وَالرَّسُوْلِ وَاُولِي الْاَمْرِ مِنْکُمْ}اور کس طرح اس عالِم اہلحدیث پر پھبتی کستے ہوئے فرماتے ہیں کہ وہ آیت تو دیکھ لی لیکن یہ دوسری آیت معروضۂ احقرکا آپ کو اب تک پتہ نہیں چلا، اب سوال
x
صفحہعنوان
6عرض مؤلف
7خوشخبری
8نمازِ تراویح
8نمازِ تراویح کی فضیلت :
8نمازِ تراویح کا حکم :
13نمازِ تراویح کی جماعت :
16ایک کٹ حجتی کا ازالہ :
18رکعاتِ تراویح کی تعداد :
19مسنون عددِتراویح :
20پہلی حدیث :
22ایک شُبہ کا ازالہ :
22نمازِ تراویح ، قیامِ رمضان ، قیام اللیل ، صلوٰۃ اللیل او ر تہجد :
24تہجد و تراویح میں فرق ثابت کرنے کی بعض کاوشوں کا مختصر جائزہ :
30دوسری حدیث:
31تیسری حدیث :
32چوتھی حدیث :
34پانچویں حدیث :
35گیارہ (11)کے عدد کی حکمت :
35بیس (20) رکعاتِ تراویح سے متعلقہ روایت کی حقیقت :
37متعلقہ آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی استنادی حیثیت :
38پہلا اثرِ فاروقی :
39دوسرا اثرِ فاروقی :
39تیسرا اثر :
40پہلی علّت :
41دوسری علّت :
41تیسری علّت :
42شیخ اسماعیل محمد الانصاری کی طرف سے شیخ البانی کا تعاقب اور اسکی حقیقت :
44چوتھا اثر :
45پانچواں اثر :
48چھٹا اثر :
49ساتواں اثر :
50آٹھواں اثر :
51نواں اثر :
52ان تمام آثار کی مجموعی حیثیّت :
53پہلی وجہ :
53دوسری وجہ :
54ہفت روزہ الاعتصام میں ایک استفتاء :
57شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود صاحب محدّث جلالپوری ؒکا ایک محقِّقانہ مقالہ
59پہلی شہادت :
59دوسری شہادت :
60تیسری شہادت :
61چوتھی شہادت :
61پانچویں شہادت :
64یہ تحریف کب ہوئی ؟ کس نے کی؟ اور کیوں کی ؟ :
67حکیم مولانا محمد اشرف صاحب سندھو ؒ کی تحقیقات کا خلاصہ :
68پہلا حملہ :
68دوسرا حملہ :
69تیسرا حملہ :
69چوتھا حملہ :
69بیس تراویح پر دعوائے اجماع اور اسکی حقیقت :
70علّامہ مبارکپوری کی تحقیق :
70شیخ البانی کا نظریہ :
71نواب صدیق حسن خاں کا ارشاد :
72امام شوکانی کا نقطۂ نظر :
72خلاصۂ کلام :
74مسئلہ تراویح اور سعودی علماء و مشائخ :
75علّامہ ابن باز رحمہٗ اللہ :
75علّامہ ابن عثیمین رحمہٗ اللہ :
77ایک اشکال کا حل :
77مسئلہ تراویح اور سعودی فتویٰ کمیٹی :
77مسئلہ تراویح اور آئمہ و علمائِ حرمین شریفین :
79آٹھ رکعاتِ تراویح کا ثبوت علماء و فقہاء احناف کی کتب سے :
86آٹھ اور بیس کے اختلاف سے نکلنے کا راستہ :
88ایک لطیفہ :
88وسعتِ ظرفی :
90نمازِ تراویح کے بعد دوبارہ جماعت :
91سوال :
95چند تحقیقاتِ علمیہ :
100فیصلہ :
Flag Counter