مؤلف: علامہ سید ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی ، شیخ ابو طاہر حافظ زبیر علی زئی
ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور
سال شائع: 2008
30
اپنے پیغمبر کا صدقہ اے خدانام جن کا ہے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلمحضرت موسیٰ کا صدقہ اے کریمجو ہیں پیغمبر تیرے اور ہیں تیرے کلیم[1] اور یہی حاجی امداد اللہ صاحب جن کو’’مرشد العرب والعجم‘‘ کہا گیا۔ان کے ملفوظات’’شمائمِ امدایہ‘‘(ص۸۴) میں اشعار ہیں،جن میں وہ اپنے مرشد شاہ نور محمد کو یوں خطاب کرتے ہیں کہ: ؎آسرا دنیا میں ہے از بس تمہاری ذات کاتم سوا اوروں سے ہر گز کچھ نہیں ہے التجابلکہ دن محشر کا ہوگا جس وقت قاضی خداآپ کا دامن پکڑ کر یہ کہوں گا برملااے شہ نور محمد وقت ہے امداد کا[2]اس قسم کا عقیدہ صریحاً شرکیہ ہے۔العیاذ باللّٰہ۔4رابعاً:(عقیدہ کی چوتھی خامی) قرآنی عقیدہ کے مطابق ہمیشہ زندہ رہنے والی ایک اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے:{اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ} (البقرۃ:۲۵۵)’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں،وہ ہمیشہ زندہ اور قائم ودائم ہے۔‘‘{ھُوَ الْحَیُّ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُو فَادْعُوْہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} (سورۃ المؤمن:۶۵)