Maktaba Wahhabi

امامت کے اہل کون؟ ( دو اہم سوالوں کے جوابات )

مؤلف: علامہ سید ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی ، شیخ ابو طاہر حافظ زبیر علی زئی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2008

بسم اللّٰه الرحمن الرحيم تصدیر اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَ مِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ ،وَأَشْہَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔اَمَّابَعْدُ! قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاتہٗ زیرِ نظر کتاب دورسالوں کا مجموعہ ہے جن میں سے ہر ایک میں ایک انتہائی اہم سوال کا مفصل ومدلل جواب مذکور ہے۔ان دونوں سوالوں کا تعلق ایک انتہائی حسّاس موضوع سے ہے اور وہ موضوع ہے’’معیارِ امامت‘‘کہ نماز کی امامت کروانے والے امام میں کون کون سی شرائط کا پایا جانا ضروری ہے؟وہ کس عقیدہ کا مالک ہو؟وہ کن صفات سے متصف ہو؟وہ کس علمی واخلاقی معیارپر پورا اترتاہو؟اور وہ دینداری وامانتداری کے کس مقام پر فائز ہو؟غرض’’اہلیتِ امامت‘‘قدرے طویل موضوع ہے البتہ اسکا ایک انتہائی اہم اور بنیادی پہلو’’صحتِ عقیدہ‘‘ ہے،جس پر اس کتاب میں تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ جبکہ ہمارے برصغیر پاک وہند میں پڑھی پڑھائی جانے والی فقہی کتب میں عموماً امامت کے معیار وشرائط کے بارے میں بعض باتیں ایسی بھی ذکر کی گئی ہیں جنکا نہ صرف یہ کہ شرعاً کوئی ثبوت نہیں ملتا بلکہ وہ انتہائی ناگفتہ بہ وشرمناک بھی ہیں ہم ان کی تفصیل میں تو نہیں جائیں گے البتہ اشارہ کئے بغیر گزر جانے سے یہ غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے کہ ایسی کوئی شرمناک بات تھی تو ذکر کیوں نہ کی لہٰذا اس غلط فہمی کے سدّ باب کیلئے اپنے نفیس طبع وسلیم فطرت قارئین سے معذرت کے ساتھ چند جملے لکھنے کی جسارت کریں گے مثلاً:
x
صفحہعنوان
5تصدیر
8پہلا رسالہ امام صحیح العقیدہ ہونا چاہیے
8تالیف علّامہ سیّد ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی رحمۃ اللہ علیہ
9تقدیم
171اولاً:(عقیدہ کی پہلی خامی)
252ثانیاً:(عقیدہ کی دوسری خامی)
293ثالثاً:(عقیدہ کی تیسری خامی)
304رابعاً:(عقیدہ کی چوتھی خامی)
325خامساً:(عقیدہ کی پانچویں خامی)
49دوسرا رسالہ بِدْعَتِی کے پیچھےنماز کا حُکم
49تالیف فضیلۃ الشیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ
50تقدیم
52دوسرا رسالہ
53بدعت کی اقسام:
54بدعتی کے پیچھے نماز کے عدمِ جواز کے فتوے
542امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا فتویٰ:
553امام وکیع بن الجراح رحمہ اللہ کا فتویٰ:
554امام یزید بن ہارون رحمہ اللہ کا فتویٰ:
555امام بخاری رحمہ اللہ کا فتویٰ:
566امام زھیر بن البابی رحمہ اللہ کا فتویٰ:
567امام ابوعبیدالقاسم بن سلام اور امام یحییٰ بن معین رحمہم اللہ کا فتویٰ:
568امام قوام السنہ رحمہ اللہ کا فتویٰ:
57بدعتی کے بارے میں فرمانِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :
57اللہ اور اس کے رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت دینے والا؟:
58حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیزاری،بدعت اور بدعتی سے :
58دیوبندیوں کے چند خطرناک عقائد :
591عقیدہ ٔوحدت الوجود:
612شرکیہ عقائد:
633 جہمیہ اور مرجیئہ کی موافقت:
644اکابر پرستی اور غلوّ:
655گستاخیاں:
686اندھی تقلید:
697اہلِ حدیث سے بغض:
71تنبیہ:
718ختمِ نبوت پر ڈاکہ:
739گمراہی کی طرف اعلانیہ دعوت:
7510انکارِ حدیث:
7611نماز بھی خلافِ سنّت:
7612قرآن وسنّت کی غلط تاویلیں اور تحریفات:
Flag Counter