مؤلف: علامہ سید ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی ، شیخ ابو طاہر حافظ زبیر علی زئی
ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور
سال شائع: 2008
69
شیخ مقبل بن ہادی الیمنی رحمہ اللہ نے کہا:[التقلید حرام،لا یجوز لمسلم أن یقلد في دین اللّٰہ…][1]’’تقلید حرام ہے،کسی مسلمان کیلیٔ جائز نہیں ہے کہ اللہ کے دین میں تقلید کرے۔‘‘ اور کہا: [فالتقلید لا یجوز والذین یبیحون تقلید العامي للعالم نقول لھم:أین الدلیل؟]’’یعنی تقلید جائز نہیں ہے اور جو لوگ عامی(جاہل) کیلئے عالم کی تقلید جائز قراردیتے ہیں ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ(اس کی) دلیل کیا ہے؟اور کہا:[نصیحتي لطلبۃ العلم؛الابتعاد عن التقلید،قال اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ:{لَا تَقْفُ مَا لَیْسَ لَکَ بِہٖ عِلْمٌ}][2]’’میری طالب علموں کے لیے یہ نصیحت ہے کہ وہ تقلید سے دوررہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:’’اور جس کا تجھے علم نہ ہو اس کے پیچھے نہ چل۔‘‘7اہلِ حدیث سے بغض: دیوبندی حضرات اہلِ حدیث سے سخت بغض رکھتے ہیں۔مولانااشرف علی تھانوی صاحب نے اہلِ حدیث کے بارے میں لکھا ہے:’’اس لیے احتیاط یہی ہے کہ اُن کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے۔‘‘[3] اور اگر کوئی شخص اہلِ حدیث کے پیچھے نماز پڑھ لے تو اس کے لیے تھانوی فتویٰ درجِ ذیل ہے: