Maktaba Wahhabi

امامت کے اہل کون؟ ( دو اہم سوالوں کے جوابات )

مؤلف: علامہ سید ابو محمد بدیع الدین شاہ راشدی ، شیخ ابو طاہر حافظ زبیر علی زئی

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2008

ایسے لوگوں کی گواہی کیسے قبول کروں جو نماز کو ایمان کا حصہ ہی نہیں مانتے۔‘‘ اور اسی طرح کا معاملہ امام صاحبؒ کے دوسرے شاگرد قاضی ابویوسف رحمہ اللہ کو بھی درپیش آیا۔امام محمد بن خلف الوکیع کتاب’’ اخبار القضاۃ ‘‘(صفحہ ۲۶۱،ج۳) میں فرماتے ہیں: (اخبرنی جعفر بن محمد قال سمعت اسحاق بن راھویہ یقول سمعت یحییٰ بن آدم یقول رد شریک شھادۃ ابی یوسف فقیل لہ اترد شھادۃ ابی یوسف فقال الا ارد شھادتہ وھو یقول ان الصلٰوۃ لیست من الایمان۔…)[1] ’’جعفر بن محمد فرماتے ہیں کہ میں نے اسحاق بن راہویہ ؒسے سنا کہ وہ فرمارہے تھے کہ میں نے یحییٰ بن آدم سے سنا کہ قاضی شریک نے ابویوسفؒ کی گواہی کو رد کردیا۔ان سے اس کا سبب پوچھا گیا تو فرمانے لگے کہ میں ان کی شہادت کیوں نہ رد کروں جبکہ وہ کہتے ہیں کہ نماز ایمان کا حصّہ نہیں ہے۔‘‘ اور امام حافظ ابوسعد العجلی’’تاریخ ومعرفۃ الثقات‘‘(قلمی)کے باب الکوفیین میں فرماتے ہیں: (جاء حماد بن ابی حنیفۃ الٰی شریک یشھد عندہ بشھادۃ فقال لہ شریک:الصلوۃ من الایمان ؟ فقال حمادلم یجزھذا فقال شریک لکنا نبدأ بھذا فقال نعم ھی من الایمان قال فتشھد الان۔…)[2] ’’حماد بن ابی حنفیہ رحمہ اللہ قاضی شریک کے روبرو گواہی دینے کے لئے آئے۔ قاضی شریک ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا نماز ایمان میں داخل
x
صفحہعنوان
5تصدیر
8پہلا رسالہ امام صحیح العقیدہ ہونا چاہیے
8تالیف علّامہ سیّد ابومحمدبدیع الدین شاہ راشدی رحمۃ اللہ علیہ
9تقدیم
171اولاً:(عقیدہ کی پہلی خامی)
252ثانیاً:(عقیدہ کی دوسری خامی)
293ثالثاً:(عقیدہ کی تیسری خامی)
304رابعاً:(عقیدہ کی چوتھی خامی)
325خامساً:(عقیدہ کی پانچویں خامی)
49دوسرا رسالہ بِدْعَتِی کے پیچھےنماز کا حُکم
49تالیف فضیلۃ الشیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ
50تقدیم
52دوسرا رسالہ
53بدعت کی اقسام:
54بدعتی کے پیچھے نماز کے عدمِ جواز کے فتوے
542امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا فتویٰ:
553امام وکیع بن الجراح رحمہ اللہ کا فتویٰ:
554امام یزید بن ہارون رحمہ اللہ کا فتویٰ:
555امام بخاری رحمہ اللہ کا فتویٰ:
566امام زھیر بن البابی رحمہ اللہ کا فتویٰ:
567امام ابوعبیدالقاسم بن سلام اور امام یحییٰ بن معین رحمہم اللہ کا فتویٰ:
568امام قوام السنہ رحمہ اللہ کا فتویٰ:
57بدعتی کے بارے میں فرمانِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :
57اللہ اور اس کے رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت دینے والا؟:
58حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بیزاری،بدعت اور بدعتی سے :
58دیوبندیوں کے چند خطرناک عقائد :
591عقیدہ ٔوحدت الوجود:
612شرکیہ عقائد:
633 جہمیہ اور مرجیئہ کی موافقت:
644اکابر پرستی اور غلوّ:
655گستاخیاں:
686اندھی تقلید:
697اہلِ حدیث سے بغض:
71تنبیہ:
718ختمِ نبوت پر ڈاکہ:
739گمراہی کی طرف اعلانیہ دعوت:
7510انکارِ حدیث:
7611نماز بھی خلافِ سنّت:
7612قرآن وسنّت کی غلط تاویلیں اور تحریفات:
Flag Counter