Maktaba Wahhabi

نکاح کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ولی ،حق مہر اور دو عادل گواہوں کے بغیر نکاح نہیں ہوتا ۔اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : لاَ نِکَاحَ اِلاَّ بِبَیِّنَۃٍ۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں’’ گواہوں کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 56 نکاح کے بعد کسی جائز طریقے سے نکاح کا اعلان کرنا چاہئے۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فَصْلُ مَا بَیْنَ الْحَلاَلِ وَالْحَرَامِ الدَّفُ وَالصَّوْتُ فِیْ النِّکَاحِ ۔رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[2] حضرت محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’حلال اور حرام نکاح کے درمیان فرق کرنے والی چیز دف بجانا اور اس کا اعلان کرنا ہے ۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 57 شب عروسی بیوی کو ہدیہ دینا مستحب ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : لَمَّا تَزَوَّجَ عَلِیٌّ فَاطِمَۃَ قَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( اَعْطِہَا شَیْئًا )) قَالَ : مَا عِنْدِیْ شَیْئٌ ، قَالَ (( أَیْنَ دِرْعُکَ الْحَطَمِیَّۃُ؟ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[3] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کہا ’’علی ! فاطمہ کو کوئی چیز (ہدیہ )دو ۔‘‘حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’میرے پاس تو کوئی چیز نہیں ۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’وہ تمہاری حطمی زرہ کہاں ہے؟‘‘ (یعنی وہی دے دو)۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 58 نکاح سے قبل طے کی گئی جائز شرائط پر نکاح کے بعد عمل کرنا واجب ہے۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اَحَقُّ الشُّرُوْطِ اَنْ تُوْفُوْا بِہٖ مَا
x
صفحہعنوان
10بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
73نیت کے مسائل
74نکاح کی فضیلت
78نکاح کی اہمیت
80نکاح کی اقسام
85نکاح،قرآن مجید کی روشنی میں
93نکاح کے احکام
97نکاح میں ولی کی موجودگی
103حق مہر کے مسائل
108خطبہ نکاح کے مسائل
110ولیمہ کے مسائل
113منگیتر کو دیکھنے کے مسائل
116نکاح میں جائز امور
118نکاح میں ممنوع امور
119خوشی کے موقع پر جائز امور
121خوشی کے موقع پرناجائز امور
131نکاح سے متعلق دعائیں
132ہم بستری کے آداب
138مثالی شوہر کی خوبیاں
142نیک بیوی کی اہمیت
145مثالی بیوی کی خوبیاں
150شوہر کے حقوق کی اہمیت
152شوہر کے حقوق
156بیوی کے حقوق کی اہمیت
159بیوی کے حقوق
163میاں بیوی کے ایک دوسرے پر مشترک حقوق
165غیر مسلم میاں،بیوی میں سے کسی ایک کا مسلمان ہونا
167نکاح ثانی کے مسائل
170تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے
175حرام رشتے
180نومولود کے حقوق
185والدین کے حقوق
188متفرق مسائل
Flag Counter