Maktaba Wahhabi

31 - 58
شادی کے اثرات بڑے دو رس اور اس کے تقاضے بہت اہم ہیں۔میاں بیوی کا باہم تعلق کچھ اس طرح کا ہے کہ ان میں سے ہر ایک کے دوسرے پر مالی،بدنی اور اجتماعی حقوق عائد ہوتے ہیں،لہذا زوجین میں سے ہر ایک کے لیے ضروری ہے کہ دینی دستور کے مطابق رہن سہن رکھے اور ہر ایک دوسرے کے واجبی حقوق و فرائض نہایت فراخدلی کے ساتھ کسی کراہت اور ٹال مٹول کے بغیر،خوش دلی سے انجام دے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَعَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ۚ [1] ترجمہ: "اور بیویوں کے ساتھ اچھی طرح رہو سہو۔" نیز فرمایا: ﴿ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِيْ عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ۠ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ﴾[2] ترجمہ: عورتوں کا حق (مردوں پر) ویسا ہی ہے جیسا کہ دستور کے مطابق (مردوں کا حق) عورتوں پر ہے،البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے۔ جس طرح عورت پر واجب ہے کہ اپنے خاوند کے حقوق ادا کرے اسی طرح خاوند کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بیوی کے حقوق ادا کرے۔جب تک زوجین میں سے ہر ایک ان
Flag Counter