Maktaba Wahhabi

52 - 58
قال: الذی لا یأمن جاره بوائقه» (صحیح مسلم) "اللہ کی قسم! وہ شخص مومن نہیں،اللہ کی قسم ! وہ شخص مومن نہیں،اللہ کی قسم ! وہ شخص مومن نہیں۔دریافت کیا گیا کون! اے اللہ کے رسول ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی شرارتوں سے اس کا ہمسایہ امن میں نہ ہو۔" ایک اور روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا یدخل الجنة من لا یأمن جاره بوائقه» (صحیح مسلم) "وہ شخص جنت میں داخل نہ ہو گا جس کی شرارتوں سے اس کا ہمسایہ امن میں نہ ہو۔" بوائق کا معنی "شرارتیں" ہے،لہذا جس شخص کے شر سے اس کا ہمسایہ امن میں نہ ہو،وہ مومن نہیں ہے اور وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ آج کل بہت سے لوگ حق ہمسائیگی کا کوئی اہتمام نہیں کرتے،نہ ان کی شرارتوں سے ان کے ہمسائے محفوظ ہوتے ہیں۔آپ انہیں ہمیشہ آپس میں الجھتے،مخالفت کرتے،زیادتی کرتے ،اور ہر لحاظ سے ایک دوسرے کو تکلیف پہنچاتے ہوئے دیکھیں گے ۔یہ سب کچھ اللہ اور اس کے رسول کے حکم کے خلاف ہے اور یہ باتیں مسلمانوں کی آپس میں جدائی ،دلوں کی دوری اور ایک دوسرے کی پگڑی اچھالنے کا سبب بن جاتی ہیں
Flag Counter