Maktaba Wahhabi

32 - 58
حقوق کا خیال رکھتا ہے جو ان پر عائد ہوتے ہیں تو ان کی زندگی خوشگوار اور پر سکون بسر ہوتی ہے۔اگر معاملہ اس کے برعکس ہو تو اس کا نتیجہ ضد اور باہمی جھگڑوں کی شکل میں نکلے گا اور زندگی تلخ ہو جائے گی۔ بیوی کے خاوند پر حقوق بیوی سے اچھا سلوک کرنا خاوند کی ذمہ داری اور بیوی کا حق ہے،اس کے متعلق بہت سی احادیث ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «استوصوا بالنساء، فإن المرأة خلقت من ضلع، وإن أعوج شیء فی الضلع أعلاه، فإن ذهبت تقیمه كسرته، وإن تركته لم یزل أعوج، فاستوصوا بالنساء»[1] "عورتوں سے بہتر سلوک کرو عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی کا سب سے زیادہ ٹیڑھا حصہ وہ ہے جو اس کا بلند حصہ ہے۔اگر تو اسے سیدھا کرنے لگے گا تو اسے توڑ دے گا اور اگر چھوڑ دے گا تو ٹیڑھی ہی رہے گی،لہذا عورتوں سے اچھا سلوک کرو۔" ایک اور روایت میں ہے: «ان المرأة خلقت من ضلع لن تستقیم لك على طریقة فإن استمتعت بها استمتعت بها وبها عوج وإن ذهبت تقیمها كسرتها وكسرها طلاقها» (صحیح مسلم)
Flag Counter