Maktaba Wahhabi

12 - 120
پیش لفظ مولانا عبدالسلام صاحب رحمانی حفظہ اﷲتعالیٰ [1] (سابق ناظم اعلیٰ المرکزیہ، دہلی) یہ اﷲتعالیٰ کا بڑا فضل و کرم ہے کہ اس نے امام المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے لیئے ایک بہترین نمونہ اور ایک مثالی شخصیت بنا دیا اور دین کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر مکمل کردیا۔ جب بھی ہمیں کچھ کرنا ہو، ہمیں حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم وہ کام کیسے کریں اور کیسے نہ کریں ؟ بڑی آسان سی صورت ہے کہ ہم اس مثالی شخصیت کی طرف رجوع کریں،اور دیکھیں کہ وہاں ہمارے اس پیش آمدہ معاملہ میں کیا نظیر اور کیا رہنمائی موجود ہے۔ دین مکمل ہوچکا ہے اور کوئی ایسا اندیشہ بھی نہیں ہے کہ شاید رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے دین کی کوئی بات رہ گئی ہو،اور دین کے کسی معاملہ میں دوررسالت سے رہنمائی نہ مل سکے۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’جو شخص یہ سمجھتاہو کہ رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے دین کی کوئی بات چھپالی ہے، اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت بڑا الزام لگایا‘‘۔[2] امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’جس نے اسلام میں کوئی نئی بات نکالی اور وہ اسے نیک کام سمجھتا ہے تو گویا وہ اس بات کا قائل ہے کہ رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے رسالت میں خیانت کی کہ اس نیک کام کو چھپائے رہ گئے ظاہر نہیں کیا۔ کیونکہ اﷲتعالیٰ تو فرماتا ہے :’’ہم نے آج تمہارے دین کو مکمل کردیا ہے‘‘۔
Flag Counter