Maktaba Wahhabi

300 - 360
- ک - حج کی قربانی سے متعلّقہ آسانیاں ا: قارن [1] کا میقات یا راستے سے قربانی لینا: حج قِران والے اپنی قربانی ہمراہ لے جاتے ہیں، لیکن ان کے لیے یہ آسانی ہے، کہ چاہیں تو میقات سے قربانی لے کر چلیں یا راستے سے خرید لیں۔ ذیل میں اس کے متعلق دو روایتیں ملاحظہ فرمائیے: ا: امام بخاری نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’تَمَتَّعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فِي حَجَّۃِ الْوَدَاعِ بِالْعُمْرَۃِ إِلَی الْحَجِّ، وَأَہْدَی، فَسَاقَ مَعَہُ الْہَدْیَ مِنْ ذِي الْحُلَیْفَۃِ۔‘‘[2] ’’حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرے کو حج کے ساتھ ملالیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ سے اپنے ساتھ قربانی لے کر گئے۔‘‘ ب: امام بخاری نے نافع سے روایت کی ہے، کہ عبداللہ بن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے والد سے عرض کیا: ’’رک جائیے، کیونکہ مجھے خدشہ ہے، کہ آپ کو بیت (اللہ) جانے سے روک دیا جائے گا۔‘‘
Flag Counter