Maktaba Wahhabi

365 - 360
۸: حائضہ سے طوافِ وداع کا سقوط: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں خود طواف وداع کیا[1] اور اپنے ہمراہ حج کرنے والوں کو طوافِ وداع کیے بغیر واپس جانے سے منع فرمایا[2]، لیکن روانگی کے موقع پر ماہواری والی عورت کو اس کے بغیر ہی جانے کی رعایت دے دی۔ توفیقِ الٰہی سے اس کے متعلق ذیل میں تین احادیث پیش کی جارہی ہیں: ا: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’‘’صفیہ بنت حي رضی اللہ عنہا کو (طواف) افاضہ کے بعد ماہواری آئی۔‘‘ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: ’’میں نے ان کے حیض کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَحَابِسَتُنَا ہِيَ؟‘‘ ’’کیا وہ ہمیں (سفر سے) روکیں گی؟‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے عرض کیا: ’’یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّہَا قَدْ أَفَاضَتْ، وَطَافَتْ بِالْبَیْتِ، ثُمَّ
Flag Counter