Maktaba Wahhabi

169 - 444
رکن ثالث… اللہ کی کتابوں پر ایمان اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلف صالحین کے طریق و منہج پر چلنے والی جماعت حقہ کے لوگ اس بات پر ایمانِ محکم اور یقین جازم رکھتے ہیں کہ :اللہ رب العالمین و رب العباد الصالحین نے اپنے رسولوں پر کتابیں نازل فرمائی تھیں کہ جن میں ؛ اس رب کبریاء کے اوامر و احکام تھے۔ بعض کاموں سے منع کیا گیا تھا۔ ان میں کچھ اللہ کریم کے وعدے تھے او ر بعض کاموں پر وعید تھی۔ اور ان کتابوں میں اللہ عزوجل کی بعض مخلوقات کا ذکر بھی ہے کہ جن کو پیدا کرنے کا اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا تھا۔ اسی طرح ان کتابوں میں اللہ رب العباد کی طرف سے راہنمائی اور علم نور ہوا کرتا تھا۔ چنانچہ اس ضمن میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے: ’’یہ پیغمبر (یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم) ایمان لائے اس کتاب پر جو ان کے رب کی طرف سے ان پر اتری اور (ان کے ساتھ) مسلمان بھی سب ایمان لائے اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر۔ ہم اس کے رسولوں میں سے کسی ایک کے درمیان فرق نہیں کرتے اور کہتے ہیں (اے پروردگار) ہم نے (تیرا ارشاد) سنا اور مان لیا ہمارے گناہ بخش دے یا ہم کو تیری بخشش چاہیے اے ہمارے رب! اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘‘(البقرہ:۲۸۵ آیت پیچھے گزر چکی ہے۔) یہ کہ اللہ رب العالمین نے اپنے رسولوں پر یہ کتابیں بنی نوع انسان کی ہدایت کے لیے نازل فرمائی تھیں۔ جیسا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ قرآنِ حکیم کے حوالے سے ارشاد فرماتے ہیں : ﴿الر ۚ كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ
Flag Counter