Maktaba Wahhabi

394 - 444
گیارہویں اصل طرزِ عمل اور اخلاق میں اہل السنۃ الجماعۃ کا منہج اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے اُصولِ عقیدہ میں سے ایک اصل یہ بھی ہے کہ؛ بالتحقیق وہ نیکی کا حکم دیا کرتے اور بُرائی سے منع کیا کرتے ہیں۔ [1] اور اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ:اُمت محمدیہ علی صاحبہا التحیۃ والسلام کی بھلائی اسی شعار کے ساتھ باقی ہے۔ اور بلاشبہ یہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا عمل اسلام کے سب سے بڑے شعائر میں سے ہے اور اس اُمت کی جمعیت کی حفاظت کا بھی ذریعہ ہے۔ بلاشبہ امر بالمعروف کا کام حسب استطاعت وقوت واجب ہے اور اس عمل میں مصلحت کا لحاظ رکھا جائے گا۔ اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی قدر ہے: ﴿كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ وَلَوْ آمَنَ أَهْلُ الْكِتَابِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُم ۚ مِّنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَأَكْثَرُهُمُ الْفَاسِقُونَ﴾ (آل عمران:۱۱۰) ’’لوگوں کے (فائدے اور صلاح) کے لیے جتنی امتیں پیدا ہوئیں سب میں تم
Flag Counter