Maktaba Wahhabi

186 - 444
چوتھا رُکن … ایمان بالرسل اہل السنۃ والجماعۃ کے لوگ اس بات پر ایمانِ جازم ، یقین محکم اور پختہ عقیدہ و اعتقاد رکھتے ہیں کہ (آغازِ بشریت سے) اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے بندوں کی طرف (اہل ایمان و اسلام کو) خوشخبریاں دینے والے اور (اللہ کے باغیوں ، سر کشوں اور طاغوت کے پجاریوں کو) اللہ کے عذاب اور اُس کی پکڑ سے ڈرانے والے ہر دور میں نبی اور رسول بھیجے تھے۔ جو دین حق کی طرف دعوت دینے والے داعی الی اللہ ، بنی نوع انسان کی صراطِ مستقیم کی طرف صحیح راہنمائی کرنے والے اور انھیں کفر و ضلالت کی گمراہی و الے اندھیروں سے نکال کر نورِ ہدایت کی طرف لے کر آنے کا کام کرتے تھے۔ چنانچہ ان کی دعوت …امتوں ، ملتوں اور قوموں کو بت پرستی اور شرک و خرافات
Flag Counter