Maktaba Wahhabi

212 - 444
قیامت کے دن کی چھوٹی علامات یہ وہ علامات ہیں کہ جو لمبے زمانوں (صدیوں) میں قیامت سے پہلے پہلے ظاہر ہوں گی۔ اور یہ علامتیں معمول کے مطابق والی نوع سے ہوں گی جبکہ ان میں سے بعض بڑی علامات کے ساتھ مل کر ظاہر ہوں گی۔ قیامت کی یہ چھوٹی علامات بہت زیادہ ہیں۔ ان میں سے… جو صحیح اسناد سے مروی روایات میں ثابت ہیں … بعض کا ذکر درج ذیل میں کیے دیتے ہیں : ۱… ان علامات قیامت میں سب سے پہلی نشانی نبی ختم الرسل امام الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت تھی اور تکمیل رسالت و نبوت کے ساتھ آپ کی وفات تھی۔سویہ پوری ہو چکی۔ ۲…بیت المقدس (اور اس کے گرد ونواح کے علاقوں) کا فتح ہونا دوسری علامت تھی اور یہ بھی پوری ہو چکی ہے۔ ۳…بیسیوں فتنوں کا ظہور … ان میں سے بہت سارے فتنوں کا ظہور ہو چکا ہے اور بعض فتنوں کا ظہور باقی ہے۔ ۴…قیامت کی علامات میں سے امت اسلامیہ کا یہود و نصاریٰ والی اُمم سابقہ کی پوری پوری پیروی بھی ہے اور یہ تسلسل کے ساتھ ایک عرصہ سے ہو رہی ہے۔ ۵۔ جھوٹے مدعیان نبوت کا ظاہر ہونا (اور ان کا دنیا میں ذلیل و رسواہونا) بھی قیامت کی نشانیوں میں سے ہے۔ (اور تیس جھوٹے مدعیان نبوت میں سے اکثر ظاہر ہو کر دنیا سے نیست ونابود بھی ہو چکے ہیں۔) ۶…علاماتِ قیامت میں سے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے موضوع احادیث کا وضع کرنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے انکار والا فتنہ بھی ہے۔ اور
Flag Counter