Maktaba Wahhabi

224 - 465
آخر میں ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں ان تمام اصولوں پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ دوسرا خطبہ معزز سامعین ! ہم اس خطبہ میں دعوت ِاہلحدیث اور منہج ِ سلف صالحین کے مزید چار اصول وضوابط بیان کرنا چاہتے ہیں۔ 13۔قرآن مجید اور سنت ِ نبویہ کو پڑھنا اورسمجھنا انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ قرآن مجید اللہ تعالی کی لا ریب کتاب ہے۔اور باطل کی آمیزش سے بالکل پاک ہے۔ قرآن مجید کو اللہ تعالی نے کتاب ِ ہدایت قرار دیا ہے۔لہذا جو شخص سچے جذبے کے ساتھ حق وہدایت کا متلاشی ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اللہ کی کتاب ( قرآن مجید ) کو پڑھے، اسے سمجھے اور اس پر عمل کرے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے : ﴿ قَدْ جَائَ کُم مِّنَ اللّٰہِ نُورٌ وَّکِتَابٌ مُّبِیْنٌ٭ یَہْدِیْ بِہِ اللّٰہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَہُ سُبُلَ السَّلاَمِ وَیُخْرِجُہُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَی النُّورِ بِإِذْنِہِ وَیَہْدِیْہِمْ إِلَی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴾[1] ’’ تمھارے پاس اللہ کی طرف سے نور اور ( ایسی ) واضح کتاب آ چکی ہے جس کے ذریعے اللہ تعالی ان لوگوں کو سلامتی کی راہوں کی طرف ہدایت دیتا ہے جو اس کی رضا کی اتباع کرتے ہیں۔اور اپنے حکم سے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔اور صراط مستقیم کی طرف ان کی راہنمائی کرتا ہے۔‘‘ اور یہ کہنا غلط ہے کہ قرآن مجید کو سمجھنا مشکل ہے اور اس کو سمجھنے کیلئے متعدد علوم کا ماہر ہونا ضروری ہے ! کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿وَلَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّکْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّکِرٍ ﴾[2] ’’ اور ہم نے یقینا قرآن مجید کو نصیحت کیلئے آسان بنا دیا ہے، تو کیا کوئی ہے نصیحت پکڑنے والا ؟ ‘‘ اسی طرح فرمایا : ﴿فَاِِنَّمَا یَسَّرْنٰہُ بِلِسَانِکَ لَعَلَّہُمْ یَتَذَکَّرُوْنَ ﴾[3] ’’ ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان میں آسان بنا دیا ہے تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔‘‘ اسی لئے اِس بابرکت کتاب کی اتباع کرنے کا حکم دیتے ہوئے اللہ تعالی فرماتے ہیں : ﴿وَہَذَا کِتَابٌ أَنزَلْنَاہُ مُبَارَکٌ فَاتَّبِعُوہُ وَاتَّقُوا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُونَ ﴾[4] ’’ یہ کتاب جو ہم نے نازل کی ہے یہ بڑی با برکت ہے۔لہذا تم اس کی اتباع کرو اور ( اللہ تعالی سے)
Flag Counter