Maktaba Wahhabi

28 - 465
میں پھینک دیا جائے گا۔( والعیاذ باللہ ) [1] میرے بھائیو اور دوستو ! اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں کہ وہ ہمیں ریاکاری سے محفوظ رکھے اور ہمیں تمام اعمال صالحہ اور عبادات میں اخلاص نصیب فرمائے۔ حضرت ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( اَلشِّرْکُ فِیْکُمْ أَخْفٰی مِنْ دَبِیْبِ النَّمْلِ، وَسَأَدُلُّکَ عَلیٰ شَیْئٍ إِذَا فَعَلْتَہُ أَذْہَبَ عَنْکَ صِغَارَ الشِّرْکِ وَکِبَارَہُ، تَقُوْلُ : اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ أَنْ أُشْرِکَ بِکَ وَأَنَا أَعْلَمُ،وَأَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا أَعْلَمُ ) ’’ تم میں شرک چیونٹی کی چال سے بھی زیادہ مخفی ہو گااور میں تمھیں ایک ایسی دعا بتاتا ہوں کہ اگر تم اسے پڑھتے رہے تو اللہ تعالیٰ تم سے چھوٹے بڑے شرک کو دورکر دے گا۔تم یہ دعا پڑھنا: (اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ أَنْ أُشْرِکَ بِکَ وَأَنَا أَعْلَمُ وَأَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا أَعْلَمُ) ’’ اے اللہ ! میں جان بوجھ کر تیرے ساتھ شرک کرنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔اور لا علمی میں کر لوں تو میں تجھ سے تیری بخشش کا طلبگار ہوں۔‘‘[2] وآخر دعوانا أن الحمد للّٰه رب العالمین
Flag Counter