Maktaba Wahhabi

413 - 465
ہیں، پھر نماز جمعہ ادا کرکے دوبارہ ان پر سوار ہو کر چلے جاتے ہیں۔اور ان میں سے اکثرلوگ مساجد کا منہ صرف جمعہ کے روز ہی دیکھتے ہیں ! یا پھر اس وقت دیکھتے ہیں جب انھیں کسی قریبی رشتہ دار یا دوست کی نمازجنازہ میں شرکت کرنی پڑے ! کیونکہ ایسے لوگ نماز جنازہ کیلئے بھی کاروں پر سوار ہوکر میت کے ساتھ ساتھ جاتے ہیں، چاہے نماز جنازہ مسجد میں ادا کی جائے یا جنازہ گاہ میں۔اور یہی وہ لوگ ہیں کہ جن کی عورتیں نیم برہنہ لباس پہنتی ہیں۔الا ما شاء اللہ بہت کم ایسی ہونگی جو مکمل پردہ کرتی ہوں گی۔ جبکہ ایک اور حدیث میں ارشاد فرمایا : (( صِنْفَانِ مِنْ أَہْلِ النَّارِ لَمْ أَرَہُمَا : قَوْمٌ مَعَہُمْ سِیَاطٌ کَأَذْنَابِ الْبَقَرِ، یَضْرِبُوْنَ بِہَا النَّاسَ، وَنِسَائٌ کَاسِیَاتٌ عَارِیَاتٌ، مُمِیْلَاتٌ مَائِلَاتٌ، رُؤُوْسُہُنَّ کَأَسْنِمَۃِ الْبُخْتِ الْمَائِلَۃِ، لَا یَدْخُلْنَ الْجَنَّۃَ، وَلَا یَجِدْنَ رِیْحَہَا، وَإِنَّ رِیْحَہَا لَیُوْجَدُ مِنْ مَسِیْرَۃِ کَذَا وَکَذَا)) [1] ’’ دو قسم کے جہنمیوں کو میں نے نہیں دیکھا ہے۔ایک تو وہ لوگ ہیں جن کے پاس گائے کی دموں کی مانند کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کو ہانکیں گے۔اور دوسری وہ خواتین ہیں جو ایسا لباس پہنیں گی کہ گویا برہنہ ہوں گی۔لوگوں کے دلوں کو اپنی طرف لبھانے والی اور تکبر سے مٹک کر چلنے والی ہوں گی، ان کے سر اونٹوں کی کہانوں کی مانند ایک طرف جھکے ہوں گے۔ایسی عورتیں جنت میں داخل نہیں ہوں گی اور نہ اس کی خوشبو پائیں گی حالانکہ اس کی خوشبو تو بہت دور سے محسوس کی جائے گی۔‘‘ آخر میں ہم ایک بار پھر اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہم سب کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے تلے رکھے، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔آمین
Flag Counter