Maktaba Wahhabi

71 - 465
’’اور تم سے پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہم نے انھیں بھی تاکیدی حکم دیا اور تمھیں بھی یہی تاکیدی حکم ہے کہ تم سب اللہ سے ڈرتے رہو۔‘‘ اور اسی لئے تقوی تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی دعوت کا محور تھا۔ 3۔تقوی انبیائے کرام علیہم السلام کی دعوت کا محور اللہ تعالی نے قرآن مجید میں مختلف انبیائے کرام علیہم السلام کی دعوت کا خلاصہ ذکر فرمایا ہے۔ ٭ چنانچہ حضرت نوح علیہ السلام کے بارے میں فرمایا : ﴿ کَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ نِ الْمُرْسَلِیْنَ ٭ اِِذْ قَالَ لَہُمْ اَخُوْہُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ ٭ اِِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ ٭ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوْنِ٭ وَمَآ اَسْئَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ اَجْرٍ اِِنْ اَجْرِیَ اِِلَّا عَلٰی رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ٭ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوْنِ ﴾ [1] ’’ قوم نوح نے رسولوں کو جھٹلا دیا تھا۔جبکہ ان کے بھائی نوح ( علیہ السلام ) نے انھیں کہا : کیا تم ڈرتے نہیں ؟ میں تمھارے لئے ایک امین رسول ہوں۔لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔میں تم سے اس پر کوئی صلہ نہیں مانگتا۔میرا صلہ تو اللہ رب العالمین کے ذمہ ہے۔لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔‘‘ ٭ اور حضرت ہود علیہ السلام کے بارے میں فرمایا : ﴿ کَذَّبَتْ عَادُ نِ الْمُرْسَلِیْنَ ٭ اِِذْ قَالَ لَہُمْ اَخُوْہُمْ ہُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ ٭ اِِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ ٭ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوْنِ ﴾[2] ’’ قوم عاد نے رسولوں کو جھٹلا دیا تھا۔جبکہ ان کے بھائی ہود ( علیہ السلام ) نے انھیں کہا : کیا تم ڈرتے نہیں ؟ میں تمھارے لئے ایک امین رسول ہوں۔لہٰذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔‘‘ ٭ اور حضرت صالح علیہ السلام کے بارے میں فرمایا : ﴿ کَذَّبَتْ ثَمُوْدُ الْمُرْسَلِیْنَ ٭ اِِذْ قَالَ لَہُمْ اَخُوْہُمْ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ ٭اِِنِّیْ لَکُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ ٭ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاَطِیْعُوْنِ﴾ [3] ’’ قوم ثمود نے رسولوں کو جھٹلا دیا تھا۔جبکہ ان کے بھائی صالح( علیہ السلام ) نے انھیں کہا : کیا تم ڈرتے نہیں ؟
Flag Counter