Maktaba Wahhabi

188 - 434
انتظار کر رہا ہوں۔ میں نے خط کے پیسے بھی دے دئیے تھے اور پھر میں نے کہا علی نے تو سمجھانے کے لئے نام رکھے کہ نام برے نہیں۔ تجھ کو نام پھر برے کیوں لگتے ہیں ؟ جب کہتا ہے علی نے نام رکھ کے بتلایا ہے کہ برے نہیں ہوتے پھر تو کیوں برا کہتا ہے؟ کہنے لگا میں تو برا نہیں سمجھتا۔ میں نے کہا بالکل نہیں سمجھتا؟ کہنے لگا بالکل نہیں سمجھتا۔ میں نے کہا اچھا پھر آج تیرے نام پہ عمر کا کتبہ لکھ کے لگا دیتے ہیں۔ کہندا مینوں مروانا جے (کہنے لگا مجھے مروانا ہے)۔ پھر تم کیوں نہیں نام رکھتے ؟ آؤ اہل بیت سے پوچھو ان کے نزدیک ان کا مقام کیا تھا؟ یارو میں نے ابتدا میں کہا تھا کہ آج اس مسئلے پہ جھگڑتے ہو جس مسئلے پر جھگڑنے کا کوئی فائدہ ہی نہیں کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ کہتے ہیں خلافت اس کا حق تھی۔ میں کہتا ہوں چلو علی کا حق تھی اب تمہارے حق کہنے سے علی کو واپس مل جائے گی ؟ میرے گھر میں پڑی ہے ؟ کوئی سمجھ نہیں آئی بات؟ اب اگر کہتے ہو کہ لے لی تھی چلو لے لی تھی پھر اب کیا کریں؟ جو زور والے ہوتے ہیں وہ لے ہی لیتے ہیں۔ جو پھر شیر خدا ہوتے ہیں وہ لے ہی لیتے ہیں۔ جو طاقتور ہوتے ہیں پھر لے ہی لیتے ہیں۔ جب کمزور نے مان لیا ہے تو تو کیوں نہیں مانتا۔ کہتا ہے وہ کمزور تھے؟ یں نے کہا پھر دی کیوں ؟ کہتا ہے انہوں نے چھین لی تھی۔ میں نے کہا طاقتور سے کوئی چھین سکتا ہے ؟ میں خود کمزور ہوں میری گاڑی کو کوئی ہاتھ لگا کے تو دیکھے۔ مسجد کوئی چھین لے چھین لے کسی چوہدری کا ایک مرلہ تو کوئی چھین کے دکھائے۔ او کوئی اپنی زمین کی وٹ نہیں چھیننے دیتا۔ ٹھیک ہے کہ نہیں۔ میں مر گیا ہوں سمجھا سمجھا کے اپنی بستی میں۔ کوئی وٹ چھین سکتا ہے کسی کی ؟ میں نے کئی دفعہ خدا جانتا ہے لوگوں کو کہا بندوقیں لے کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نے کہا کیا بات ہو گئی ہے ؟ کہنے لگا۔
Flag Counter