Maktaba Wahhabi

25 - 53
وزیر کی بیگم کے سامنے اپنا دکھ درد بیان کیا اور وزیر کی بیگم نے ترس کھا کر لکڑہارن کو اپنی خادمہ بنالیا او رگھر میں جھاڑو دینے کی خدمت اسکو سونپ دی(اب ذرا سوچئے لکڑھارے کی بیوی نے یہ نہیں کہا کہ میرے شوہر کا پتہ کیا جائے اسے تلاش کیا جائے کیونکہ کونڈوں کا قصہ بنانا جو ہوا آفرین ہو اسکو جس نے یہ قصہ گھڑا ہے پیٹ کی خاطر ایسی باتیں کرکے اپنا ایمان فروخت کردیتے ہیں)اور اسطرح اسکی اور ا سکے بچوں کی گذر بسر کی گاڑی چلتی رہی اور ایک اچھی صور ت نکل آئی پھر لکڑہارے کی بیوی بچوں کو وزیر کے محل میں جب فراغت سے کھانے پینے کو ملا تو انکی رگوں میں خون دوڑنے لگا اور بھوک سے مرجھائے چہروں پر کچھ رونق آنے لگی۔ ایک دن کا ذکر ہے کہ لکڑہارے کی بیوی وزیر کے محل کی ڈیوڑھی میں جھاڑو دے رہی تھی اتنے میں امام جعفر صادق رحمہ الله تعالیٰ کا اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس طرف سے گذر ہوا اور جب آپ وزیر کی ڈیوڑھی کے پاس پہنچے تو ایک دم ڈیوڑھی کے سامنے کھڑے ہوگئے اور اپنے عقیدت مندوں سے پوچھنے لگے کہ یہ کونسا مہینہ ہے اور آج چاند کی کونسی تاریخ ہے عقیدت مندوں نے بصد عرض کیا کہ یہ رجب کا مہینہ ہے اور آج چاند کی بائیسویں تاریخ ہے۔ پھر پوچھا معلوم ہے تم کو کہ رجب کی بائیسویں تاریخ کی کیا فضیلت ہے عرض کیا جناب آپ ہی بہتر جانتے ہیں ارشاد ہوا سنو اس تاریخ کی بڑی فضیلت ہے اگر کوئی برگشتہ قسمت گردش روز گار سے کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا ہویا رزق کی تنگی نے اسے دبا لیا ہو اس کی کوئی حاجت پوری نہ ہورہی ہو تو اس کو چاہیئے کہ وہ رجب کی
Flag Counter