Maktaba Wahhabi

49 - 53
الله کے واسطے اپنی آنکھیں کھولئے ہوش کیجئے اور حق کی تلاش کیلئے جستجو کیجئے کیوں کہ الله تعالیٰ نے مومن کو کنویں کا مینڈک نہیں بنایا کہ ہر پھر کے ایک ہی دائرہ میں چکر لگاتا رہے اور پھر وہیں جی بس کر مر جائے۔ ہر پھر کے دائرہ میں ہی رکھتا ہوں میں قدم آئی کہاں سے گردش پر کار پاؤں میں بھائیو:۔تقلید کے محدود کنویں سے نکل کر اس وسیع سمندر کا جائزہ لیجئے جیسے قدرت نے آپ کی شناوی کیلئے وجود بخش رکھا ہے اپنی صلاحیتوں سے اپنے ماحول کی گھٹن کو عالمگیر اسلامی فکری انقلاب سے آشنا کریں دوسروں کی فکر کا محتاج بن کر رہ جانے کے بجائے دوسروں کی فکر میں تبدیلی پید اکیجئے۔ الله تعالیٰ نے مومن کو عالمگیر شناوری کی صلاحیتوں سے نوازا ہے اس نے تو محض انسان کو بھی احسن تقویم کے شرف سے نواز رکھا ہے اور مومن کا مقام تو بہت ہی بلند ہے۔ پرے ہے چرغ نیلی فام کے منزل مسلماں کی عزیزانِ مَن:۔تقلید کی اندھیاری نے آپ کے مقام کو آپ کی نگاہوں سے اوجھل کر دیا ہے ذرا کروٹ بدلئے اس ذہنی مرعوبیت کے حصار سے باہر نکلئے اپنے آپ میں سنبھلئے اپنے گردو پیش کا جائزہ لیجئے اپنی قوت کا اندازہ کیجئے او رتقلید کی رسی کو اپنے گلے سے اتار پھینکئے کہ آپ اس لائق نہیں ہیں اس نے آپ کی سوچ کو بہت سکیڑ دیا ہے آپ کی قوت کو محدود کر دیا ہے آپ کی صلاحیتوں کو زنگ خوردہ بنادیا ہے جبکہ
Flag Counter