Maktaba Wahhabi

50 - 53
مومن تو ہر اعتبار سے ہی بے حدود ہے۔ اک کھیل ہے اور نگ سلیمان میرے نزدیک اک بات ہے اعجاز مسیحا مرے آگے یہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ آپ جو اس بات پر مأمور تھے کہ الله اور اس کی خدائی کی معرفت حاصل کریں آپ خود اپنے آپ کو پہچان نہ سکے آپ نے ایک شخص کے کہنے پر اپنے آپ کو جاہل اور عقل سے دستبردار ہوکر رہنا تو منظور کرلیا علم سے منہ موڑ لیا اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں سے الگ ہوگئے ؎ تحقیق سے روشنی پھیلتی ہے جب کہ تقلید سے اندھیرے پھیلتے ہیں آہ عزیزو:اگر آپ کبھی دوسروں سے اپنا تقابلی جائزہ کا موقع پائیں تو آپ یہ دیکھ کر حیراں رہ جائیں گے کہ امریکہ اور روسی کافروں نے جب ایوان علم و تحقیق کی دیوار پر اپنی جدوجہد کی کمند پھینکی تو انہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے فضاؤں کو محکوم اور خلاؤں کو مسخر کرڈالا مگر آپ جن کو الله تعالیٰ نے قوموں کی امانت سونپی تھی اور جن کو نوعِ انسانی کے لئے معلم بنا کر مبعوث کیاتھا آپ نے کسی بزرگ کو بہانہ بنا کر خود اپنے سے بھی دستبرداری دے دی۔ نُکتہ دین سمجھ میں آ تو سکتا ہے تیرا دماغ ہی تقلید خانہ ہو تو کیا کہیئے کبھی کان رکھو تو آپ کو قرآن پاک کے صفحوں کے اندر سے یہ آواز سنائی دے گی((کہ أَفَلَا تَعْقِلُونَ))تم عقل سے کیوں کام نہیں لیتے۔
Flag Counter