Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

اور ص۳۳۶ پر تبلیغی جماعت کے ایک اوربزرگ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ کے متعلق لکھا ہے کہ وہ بھی شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کو گالیاں دیا کرتا تھا۔ سوم:.... تبلیغی جماعت صوفیاء کے طریقوں پرقائم ہے۔ وہ طریقے یہ ہیں: سہروردیہ نقشبندیہ قادریہ اور چشتیہ۔ امام محمد بن ابراہیم آل شیخ فرماتے ہیں: آپ کتاب ’’یہ ہے تبلیغی جماعت،جس میں کوئی خیر نہیں‘‘سے نقل کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’یہ جماعت ایک بدعتی اور گمراہ جماعت ہے۔ان کے خط کے ساتھ جو کتابیں ہمیں ملی ہیں ان کے پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ بدعت اورگمراہی پرقائم ہیں اورقبرپرستی کے شرک میں مبتلا ہیں۔ یہ ایسی بات ہے جس پر کسی بھی طرح خاموش نہیں رہ سکتے۔ اس لیے ہم عنقریب ان پر ایک مفصل رد لکھیں گے جس سے ان کی گمراہی اور باطل خرافات پر ایک کافی و شافی رد ہوگا۔‘‘ چہارم:.... یہ لوگ جماعت کے امراء کی بیعت کے نام پر نوجوانوں کو ولی امر کی بیعت سے متنفراور دور کرتے ہیں۔اس فرقہ کے بارے میں آپ جو کہنا چاہیں کہہ سکتے ہیں۔ شریعت اسلامیہ میں اہل سنت والجماعت کے ہاں مقرر شدہ اصولوں کے مطابق یہ بات طے شدہ اورمعلوم ہے کہ :بیعت تو مسلمانوں کے اس حاکم کی ہوتی ہے جس کی بیعت اہل حل و عقد نے کرلی ہو۔جب کہ تبلیغی جماعت کا یہ طریقہ نوجوانوں کومسلمان حکمرانوں کی نافرمانی کرنے اور ان کے بیعت سے ہاتھ کھینچ کر ایک جماعت کے بڑے کی اتباع اور اس کے ہاتھ میں ہاتھ دینے کی تربیت دیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے ماننے والوں کو چھوٹے چھوٹے گروہوں میں تقسیم کردیتے ہیں اور ہر گروہ پر ایک امیر بنادیا جاتا ہے۔یہ امور بتدریج بڑھتے رہتے ہیں۔حتی کہ اپنے اتباع کاروں کی تربیت اس بات پر کرتے ہیں کہ لوگ فساد و گناہ کا شکار ہوکر شہوت پرستی دنیا کی لذتوں اور اس
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter