Maktaba Wahhabi

41 - 140
پہلا مقصد علم الرسم لغوی تعریف رسم کا لغوی معنی اثر اور نشان ہے، اس کے مترادف الفاظ خط، کتابت، زبر، سطر، رقم اور رشم (بالشین) ہیں۔ مصاحف کے خط کو تغلیباً رسم کہا جاتا ہے۔ رسم کی دو اقسام ہیں: (1) رسم قیاسی (2) رسم اصطلاحی رسم قیاسی رسم قیاسی سے مراد ایسا رسم ہے جس میں لفظ کی ابتداء اور اس پر وقف کرنے کا لحاظ کرتے ہوئے اس کے حروف تہجی کو لکھا جائے۔ رسم قیاسی کے پانچ اصول ہیں۔ (1) دیگر عوارض (یعنی وقف ووصل) کو نظر انداز کرتے ہوئے لفظ کو اس کے ذاتی حروف تہجی کے ساتھ لکھنا۔ (2) اس کے ذاتی حروف تہجی میں کمی نہ کرنا۔ (3) اس کے ذاتی حروف تہجی میں زیادتی نہ کرنا۔ (4) ابتداء میں ملفوظ بہ کی رعایت کرتے ہوئے لفظ کو اپنے ماقبل سے الگ لکھنا۔ (5) وقف میں ملفوظ بہ کی رعایت کرتے ہوئے لفظ کو اپنے مابعد سے جدا لکھنا۔ یہی وجہ ہے کہ مذکورہ أصولوں کی رعایت کرتے ہوئے ہمزہ وصلی اور لفظ أنا کا
Flag Counter