Maktaba Wahhabi

13 - 140
(5) یہ بھی کہا گیا ہے کہ عربی کتابت کو سب سے پہلے یمن کے حمیریوں نے استعمال کیا ہے۔ وہ متصل حروف کے ساتھ کتابت کیا کرتے تھے۔ جس کا نام انہوں نے ’المسند‘ رکھا ہوا تھا۔ ان سے یہ کتابت حیرۃ (عراق) منتقل ہوئی اور وہاں سے مکہ جاپہنچی۔ لیکن یہ سوال بدستور قایم ہے کہ کیا حمیریوں کے استعمال سے مراد ان کی اپنی ایجاد کردہ کتابت کا استعمال ہے یا دیگر کی ایجاد کردہ کتابت کو وہ استعمال کرتے تھے۔
Flag Counter