Maktaba Wahhabi

44 - 140
حکم علم الرسم کو حاصل کرنا فرض کفایہ ہے۔ مسایل علم الرسم کے مسایل مصاحف عثمانیہ کے رسم سے متعلق ہیں جیسے ضمیر مرفوع متصل کے نون کے بعد واقع الف کو حذف کردیا جاتا ہے۔ جب وہ زائد ہو اور مفعول کی ضمیر کے ساتھ ملا ہوا ہو مثلاً: زِدْنَــٰـھُمْ، عَلَّمْنَـٰـہُ ، ئَ ا تَیْنَـٰـکَ فضیلت علم الرسم کو دیگر علوم کے مقابلے میں ویسی ہی فضیلت حاصل ہے جیسی دیگر کلاموں کے مقابلے میں قرآن مجید کو حاصل ہے۔ نسبت علم الرسم کو دیگر علوم کے ساتھ نسبت تباین ہے۔ فواید علم الرسم کے درج ذیل تین فواید ہیں: (1) قاری کے لیے لفظی مطابقت (2) کاتب کے لیے خطی متابعت (3) رسم قیاسی سے رسم عثمانی کی مخالفت کے امتیازی عنصر کی پہچان۔ کیونکہ رسم عثمانی متعدد قراء ات متواترہ کا احتمال رکھتی ہے، جن کا رسم قیاسی احتمال نہیں رکھتی۔ رسم عثمانی کی رسم قیاسی سے مخالفت رسم عثمانی کی رسم قیاسی کے ساتھ درج ذیل امور میں مخالف ہوتی ہے۔ (1) کسی حرف کی کمی کے ساتھ مثلاً ألفات، واؤات اور یاء ات کو حذف کردینا۔
Flag Counter