Maktaba Wahhabi

45 - 140
(2) کسی حرف کی زیادتی کے ساتھ مثلاً الف، واؤ یا یاء کو زائد کردینا۔ (3) ایک حرف کی دوسرے حرف سے تبدیلی کے ساتھ مثلاً واؤ یا یاء کو الف سے بدل دینا۔ (4) موصول کو مفصول اور مفصول کو موصول لکھ دینا۔ (5) وقف کا اعتبار کرتے ہوئے ملفوظ کی رعایت رکھے بغیر لکھ دینا مثلاً ھاء تانیث کو تاء سے لکھنا ۔ قواعد ستۃ علم الرسم درج ذیل چھ قواعد پر مشتمل ہے۔ (1) حذف (2) زیادت (3) بدل (4) ہمز (5) فصل و وصل (6) کسی کلمہ میں دو قراء ات ہوں اور اسے ایک کے مطابق لکھا گیا ہو۔ مذکورہ قواعد ستۃ میں سے ہر قاعدہ ایک مستقل باب پر مشتمل ہے۔
Flag Counter