Maktaba Wahhabi

372 - 485
فصل( ۵): روئے زمین پر صرف تین حرم ہیں بیت المقدس،تربت خلیل علیہ السلام اور دیگر کسی جگہ میں کوئی مقام مندرجہ ذیل تین مقاموں کے سوا حرام کے نام سے موسوم نہیں : حرمِ اول:… حرم مکہ جو باتفاق مسلمین حرم ہے۔ حرم دوم:… حرم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم عیر سے ثور تک بارہ در بارہ میل۔ جمہو ر علماء مثلاً امام مالک، شافعی، احمد رحمہم اللہ کے نزدیک یہ حرم ہے اور اس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی صحیح اور مشہور حدیثیں مروی ہیں ۔ حرم سوم میں اختلاف: ’’وج‘‘جو طائف میں واقع ہے، اس کے متعلق صرف مسند احمد ؒ میں چند احادیث آئی ہیں ۔ امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک یہ حرم نہیں اور امام احمد رحمہ اللہ نے مروی روایت کو ضعیف ٹھہرا کر ناقابل استدلال سمجھا ہے اور (مذکورۂ بالا) تین جگہوں کے سوا کسی عالم کے نزدیک کوئی حرم نہیں ۔ حرم کا حکم: کیونکہ حرم وہ ہے جس کے شکار اور کھیتی کو خدا نے حرام فرما دیا ہو اور اللہ تعالیٰ نے ان تین جگہوں کے سوا کسی مکان کے شکار و کھیتی کو حرام نہیں ٹھہرایا۔
Flag Counter