Maktaba Wahhabi

233 - 2029
(380)مشکلات سے نجات حاصل کرنا السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں چاہتا ہوں کہ نماز پڑھوں، روزے رکھوں، قرآن مجید کی تلاوت کروں اور قرآن سنت کے احکام پر عمل کرنے کی کوشش کروں۔ لیکن پھر یہ خیال آتا ہے کہ میں یہ کام اس لے کروں گا کہ تاکہ لوگ مجھے دین داراور نیک کہیں ۔ جب یہ احساس پیدا ہوتا ہے تو میں اس کے ڈر سے کئی کام چھوڑ دیتا ہوں۔ میں اس مشکل سے کس طرح نجات حاصل کرسکتا ہوں؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! آپ اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل کی نیت اور حصول ثواب کے لئے اسلام کے احکام پر عمل کریں اور اس وسوسہ کی طرف توجہ نہ دیں کہ آپ کاعمل ریا کاری میں شامل ہوگا۔ جہاں تک ہوسکے اس خیال کو دور رکھیں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ دارالسلام ج 1
Flag Counter