اَسْمَاءُ اَلْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ
قرآن مجید کے ناممسئلہ 2: قرآن مجید کے آٹھ نام درج ذیل ہیں:1 اَلْقُــــرْآنُ ﴿ اَلرَّحْمٰنُ ، عَلَّمَ الْقُرْآنُ ، ﴾(2-1:55) ’’وہ رحمن ہے جس نے قرآن سکھایا۔‘‘ (سورہ الرحمن ، آیت نمبر2-1)2 اَلْکِـــــتَابُ (لکھا گیا)﴿ الٓمٓ ، ذٰلِکَ الْکِتَابُ لاَ رَیْبَ فِیْہِ ج ، ﴾(2-1:2) ’’الم ، یہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں۔‘‘ (سورہ البقرۃ ، آیت نمبر2-1)3 اَلْــفُـــرْقَانُ (فرق کرنے والا)﴿ تَبٰرَکَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰی عَبْدِہٖ لِیَکُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرًا، ﴾(1:25) ’’برکت والی ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل فرمایا تاکہ سارے جہان والوں کے لئے خبردار کرنے والا ہو۔‘‘ (سورہ الفرقان ، آیت نمبر1)4 اَلــــذِّکْرُ (نصیحت)﴿ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ، ﴾(9:15) ’’بے شک یہ ذکر ہم نے ہی نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔‘‘ (سورہ الحجر ، آیت نمبر9)5 اَلـــتَّنْزِیْلُ (نازل شدہ)