فصل سوم
مقبول اور مردود کے درمیان مشترک خبر آحاد کا بیاناس میں دو اصولی مباحث ہیں :بحث اوّل: …خبر کی تقسیم مسند الیہ کے اعتبار سے (یعنی اس ذات کے اعتبار سے جس کی طرف حدیث کی نسبت کی گئی ہے)بحث دوم: …احادیث کی دوسری متفرق انواع کا بیان جو مقبول اور مردود کے درمیان مشترک ہیں ۔بحث اوّل خبر کی مسند الیہ کے اعتبار سے تقسیماس میں چار مطالب کو بیان کیا جائے گا:مطلب اوّل: حدیث قدسی کا بیانمطلب دوم: حدیث مرفوع کا بیانمطلب سوم: حدیث موقوف کا بیانمطلب چہارم: حدیث مقطوع کا بیانمطلب اوّل … حدیث قدسی۱۔ حدیث قدسی کی تعریف:الف: …لغوی تعریف: لفظ ’’قُدْسِيٌّ‘‘ ’’القُدْس‘‘ کی طرف نسبت کرکے بولتے ہیں جس کا معنی ’’پاکیزگی‘‘ ہے (کما فی القاموس المحیط)[1]یعنی وہ حدیث جو ’’ذاتِ قدسیہ‘‘ کی طرف منسوب ہو اور وہ ذات اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ہے۔ب: …اصطلاحی تعریف: (اصطلاحِ محدثین میں ) یہ اس حدیث کا نام ہے جو ہم تک جنابِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم