Maktaba Wahhabi

65 - 90
اَلْـاَشْیَائُ الَّتِیْ لاَ تَجِبُ عَلَیْہَا الزَّکَاۃُ وہ اشیاء جن پر زکاۃ واجب نہیں مسئلہ نمبر:85 ذاتی استعمال کی اشیاء پر زکاۃنہیں ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم (( لَیْسَ عَلَی الْمُسْلِمِ فِیْ فَرَسِہِ وَغُلاَمِہِ صَدَقَۃٌ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’مسلمان پر اس کے گھوڑے اور غلام میں زکاۃنہیں ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : ذاتی مکان یا ذاتی مکان کی تعمیر کے لئے پلاٹ نیز ذاتی استعمال کی اشیاء مثلًا کار،فرنیچر،فرج،حفاظتی ہتھیار یا مویشی خواہ کتنی ہی قیمت کے ہوں ان پر زکاۃنہیں۔ مسئلہ نمبر:86 کھیتی باڑی کرنے والے مویشیوں میں زکاۃنہیں۔ عَنْ عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ رضی اللہ عنہ فِیْ حَدِیْثِ طَوِیْلٍ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم (( لَیْسَ عَلَی الْعَوَامِلِ شَیْئٌ )) رَوَاہُ ابْنِ خُزَیْمَۃَ[2] (حسن) حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ایک طویل حدیث میں بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کام کرنے والے مویشیوں میں کوئی زکاۃنہیں ۔‘‘اسے ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : کھیتی باڑی کی آمدنی پر حسب دستور زکاۃہوگی۔ مسئلہ نمبر:87 سبزی پر زکاۃنہیں۔ عَنْ عَلِیٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ لَیْسَ فِی الْخَضَرَاوَاتِ صَدَقَۃٌ وَلاَ فِی الْعَرَایَا صَدَقَۃٌ وَلاَ فِیْ اَقَلَّ مِنْ خَمْسَۃِ اَوْسُقٍ صَدَقَۃٌ وَلاَ فِی الْعَوَامِلِ صَدَقَۃٌ وَلاَ فِی الْجَبْہَۃِ صَدَقَۃٌ قَالَ
Flag Counter