۳۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ذی الحجہ ۲۳ھ کو اس دنیائے دوں کو داغِ مفارقت دے گئے۔۴۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ذی الحجہ ۳۵ھ کو ۸۲ برس کی عمر پاکر جامِ شہادت نوش کیا۔ جب کہ ایک قول ۹۰ برس کی عمر پانے کا بھی ہے۔۵۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی تریسٹھ برس کی عمر میں ۴۰ھ کو منصبِ شہادت سے سرفراز ہوئے۔ب: …دو صحابہ رضی اللہ عنہم ایسے ہیں جنہوں نے عہدِ جاہلیت میں بھی ساٹھ برس کا زمانہ پایا اور اسلام کا بھی ساٹھ برس کا زمانہ پایا اور دونوں حضرات نے ۵۴ھ میں مدینہ منورہ میں انتقال فرمایا۔ یہ دونوں جلیل القدر صحابہ حضرت حکیم بن حزام اور شاعرِ رسول حضرت حسّان بن ثابت رضی اللہ عنہم ہیں ۔ج: …اصحابِ مذاہب متبوعہ (یعنی آئمہ اربعہ کی ولادت و وفات کی تواریخ جن کے مذاہب کی پیروی کی جاتی ہے)۔نام ولادت وفات۱۔ امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ ۸۰ھ ۱۵۰ھ۲۔ امام مالک بن انس رضی اللہ عنہ ۹۳ھ ۱۷۹ھ۳۔ امام محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ ۱۵۰ھ ۲۰۴ھ۴۔ اما م احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ ۱۶۴ھ ۲۴۱ھد: کتب ستہ کے مؤلفیننام ولادت وفات۱۔ امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ ۱۹۴ھ ۲۵۶ھ۲۔ امام مسلم بن حجاج نیشاپوری رحمہ اللہ ۲۰۴ھ ۲۶۱ھ۳۔ امام ابو داؤد سجستانی رحمہ اللہ ۲۰۲ھ ۲۷۵ھ۴۔ امام ابو عیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ [1] ۲۰۹ھ ۲۷۹ھ۵۔ امام احمد بن شعیب نسائی رحمہ اللہ ۲۱۴ھ ۳۰۳ھ۶۔ امام ابن ماجہ قزوینی رحمہ اللہ ۲۰۷ھ ۲۷۵ھ