Maktaba Wahhabi

20 - 75
5 آیۃُ الکرسی کی صبح و شام ہر فرض نماز کے بعداور سونے سے پہلے تلاوت کرنا۔[1] 6 سورۃالبقرۃ کی آخری دو آیتوں کی تلاوت کرنا ۔[2] 7 مُعوِّذات یعنی قرآنِ کریم کی آخری تین سورتوں (الإخلاص، الفلق، النّاس) کی روزانہ تین تین مرتبہ تلاوت کرنا۔ خصوصاً اِن تینوں سورتوں کو صبح بعد نمازِ فجر اور شام بعد نمازِ مغرب تین تین مرتبہ پڑھنا ۔[3] غرض قرآنِ کریم کی تلاوت بلا ناغہ ہونی چاہیے، کیونکہ یہ اس سلسلہ میں بنیادی علاج ہے۔[4] 8 تین مرتبہ صبح اور تین مرتبہ شام یہ دعا پڑھیں : ((بِسْمِ اللّٰہِ الّٰذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِي الْاَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآئِ وَ ہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ )) [5] ’’ اللہ کے نام سے ، جس کا نام لینے کے بعد زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی ، اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے۔‘‘ 9 دن ہو یا رات کسی کھیت میں جائیں یا صحرا میں ڈیرہ لگائیں اور سمندر میں ہوں یا فضاء میں، یہ دعا ضرور پڑھ لیں، کیونکہ اس کے اثر سے نہ جِنّ چمٹے گا ،نہ جادو اثر کرے گا اور نہ ہی کوئی زہریلا کیڑا کاٹے گا:
Flag Counter