Maktaba Wahhabi

21 - 75
((اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ )) [1] ’’ میں تمام مخلوقات کے شر سے اللہ کے کلمات کے ساتھ اُسکی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ 10 جب رات کو (یا کسی بھی وقت ) گھبراہٹ اور ڈر محسوس ہو تو اللہ تعالیٰ نے شیطانوں سے اپنی پناہ مانگنے کا حکم فرمایا ہے۔[2] اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی پناہ مانگنے کا طریقہ بتاتے ہوئے یہ دعا پڑھنے کا حکم فرمایا ہے : ((اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ )) [3] ’’ میں اللہ کے تمام کلمات کے ساتھ اُس کے غضب و ناراضگی اور اُسکے بندوں کے شر اور شیطانوں کی شرارتوں اور اُن کے حاضر ہونے سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ 11 اگر کسی نے روزانہ ایک سَو (۱۰۰) مرتبہ درج ذیل ذکر کرلیا تو اُسے ہر روز دس غلام آزاد کرنے ، سَو نیکیاں کمانے اور سَو گناہ مٹانے کا اجر ملے گا ،اور شام ہونے تک پورا دن وہ جِنّ و شیاطین سے محفوظ رہے گا: (( لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ ،وَہُوَ عَلیٰ کُلِّ شَيئٍ قَدِیْرٌ ))۔ ’’اللہ کے سوا کوئی معبودِبرحق نہیں ہے ۔ اُسکا کوئی شریک نہیں ، تمام بادشاہی اور ہر طرح کی تعریف صرف اُسی کے لیے ہے ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ اور اسی حدیث میں یہ بھی ہے کہ اگر کسی نے ایک دن میں سَو (۱۰۰) مرتبہ یہ کہا: ((سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمْدِہٖ ))’’اللہ اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے۔‘‘
Flag Counter