Maktaba Wahhabi

23 - 75
لے تو شیطان (اپنے ساتھیوں سے) کہتا ہے: تمھیں رات گزارنے کی جگہ مل گئی۔ اور جب کھانا کھاتے وقت بھی اﷲ کا نام نہ لے تو وہ کہتا ہے: تمھیں رات گزارنے کو ٹھکانا بھی مل گیا اور رات کا کھانا بھی مل گیا۔‘‘ 13 جب کھانا کھانے لگیں تو کہیں: بِسْمِ اللّٰہِ ( اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں)۔ [1] اور جب شروع میں یہ کہنا بھول جائیں تو کھانے کے دوران یاد آتے ہی یہ کلمات کہیں: ((بِسْمِ اللّٰہِ أَوَّلَہٗ وَ آخِرَہٗ )) ’’اللہ ہی کے نام کے ساتھ [کھاتا ہوں] اسکے شروع میں اور اسکے آخر میں‘‘۔[2] اور جب کھانے سے فارغ ہوں تو یہ دعا کریں: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ أَطْعَمَنِیْ ہَذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَ لَا قُوَّۃٍ )) [3] ’’ہر قسم کی تعریف اُس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میری کسی بھی طاقت و قوت کے بغیر مجھے یہ کھانا عطا کیا۔‘‘ اِسی موقع کی ایک دعا یہ بھی آئی ہے: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الّٰذِیْ اَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا وَ جَعَلَنَا مُسْلِمِیْن )) [4]
Flag Counter