Maktaba Wahhabi

24 - 75
’’ ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہمیں کھلایا ، پلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔‘‘ لیکن اسکی سند کی صحت میں اختلاف ہے ۔ علّامہ البانی رحمہ اللہ نے اِسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [1] جبکہ شیخ عبد القادر الارنائووط نے اس حدیث کو ’’ حسن ‘‘ لکھا ہے۔[2]لہٰذا پہلی دعا کرنا ہی بہر حال بہتر ہے۔ 14 بیت الخلاء میں داخل ہونے لگیں تو یہ دعا ضرور کرلیں: (( اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَ الْخَبَائِثِ )) [3] ’’اے اللہ ! میں خبیث جِنّوں اور خبیث جِننیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ بعض روایات میں اس دعا کے شروع میں ’’بِسْمِ اللّٰہِ‘‘ کہنا بھی آیا ہے۔ [4] اور بیت الخلاء سے نکلتے وقت یہ کہیں: ((غُفْرَانَکَ )) [5] ’’اے اللہ ! میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں۔‘‘ 15 جب کسی پر غصہ آجائے تو ((أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم )) پڑھیں۔[6]
Flag Counter