Maktaba Wahhabi

25 - 75
16 جماع ( ہم بستری )کے وقت درج ذیل دعا کیا کریں، آپ اور آپ کی اولاد جِنّ و شیطان سے محفوظ رہے گی: ((بِسْمِ اللّٰہِ، الَلّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا )) [1] ’’اے اللہ! تیرے نام سے، اے اللہ! ہمیں شیطان سے بچا اور تو جو اولاد ہمیں عطا کرے، اُسے بھی شیطان سے بچا۔‘‘ 17 ایک ضعیف روایت میں ہے کہ بِلّوں اور سوراخوں میں پیشاب ہر گز نہ کریں ۔ راویٔ حدیث سے جب اس ممانعت کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے بتایا : ’’کہتے ہیں کہ ان میں جِنّ رہتے ہیں۔‘‘[2] 18 اگر ممکن ہو تو عَجوہ کھجور کے سات دانے روزانہ صبح نہار منہ کھا لیا کریں ۔ ایسا کرنے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق اُس دن اسے کوئی زہر اور سِحر (جادو )نقصان نہیں پہنچائے گا۔[3] خاص عجوہ کھجور اَولیٰ ہے، لیکن اگر وہ میسر نہ ہو تو مدینہ منورہ کی کوئی بھی کھجور کھا لیں، کیونکہ مدینہ منورہ کی ہر کھجور میں یہ تاثیر موجود ہے، جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دوسری حدیث سے پتہ چلتا ہے۔[4] علّامہ ابن باز رحمہ اللہ لکھتے ہیں: ’’ اگر کوئی مدینہ منورہ کے علاوہ مطلقاً کہیں کی بھی سات کھجوریں کھالے تو وہ بھی مفید ہیں۔‘‘ [5]
Flag Counter