Maktaba Wahhabi

56 - 99
وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر98کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ جنازے کے متعلق وہ امور جو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں 1 جنازے پر پھول ڈالنا یا کوئی دوسری زیب و زینت کرنا۔ 2 جنازے کے اوپر نقش و نگار والی مزین چادر ڈالنا۔ 3 سبز رنگ کی چادر پر کلمہ طیبہ یا دوسری قرآنی آیات وغیرہ لکھ کر جنازے پر ڈالنا۔ 4 گھر سے جنازہ نکالتے وقت صدقہ اور خیرات کا اہتمام کرنا۔ 5 جنازے کو نیک لوگوں کی قبروں کا طواف کروانا۔ 6 یہ عقیدہ رکھنا کہ نیک آدمی کا جنازہ ہلکا ہوتا ہے اور گنہگار کا جنازہ بھاری ہوتا ہے۔ 7 جنازہ لے جانے سے قبل قرآن مجید کے اڑھائی پارے تلاوت کرنا۔
Flag Counter